پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ایوان صدراسلام آ با دمےں صدر آ صف علی زرداری کی زےر صدارت جا ری ہے۔
اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال، حالیہ سینیٹ الیکشن کے نتائج اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔پنجاب کے سینیٹ الیکشن میں پارٹی امیدوار اسلم گل کی غیرمتوقع شکست کی وجوہات پر بھی کور کمیٹی کے اجلاس میں غور کیا جارہا ہے۔اجلاس سے پہلے صدر زرداری اور وزیراعظم گےلانی کے درمیان ون آ ن ون ملاقات بھی ہوئی۔
مسلم لیگ( ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ جرنیلوں کا سیاست کی طرف رخ کرنا درست نہیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اگرفوج سرحدوں کی حفاظت پر ہی مامور رہے تو اس کا نام و مقام بلند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جرنیلوں کی سیاست سے ملکی سیاست میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔نو ا زشرےف کا کہنا تھا کہ منتخب حکومتیں اگر مدت پوری کرتیں تو آج پاکستان مختلف ہوتااور نائن الیون پر مشرف کی جانب سے کیے گئے فیصلے نہ ہوتے۔
جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایم ایم اے کی بحالی میں رکاوٹ ہے ۔
پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ایم کی بحالی ہماری ااولین ترجیح ہے ،ہم تین سال سے ایم ایم اے بحال کرنا چاہ رہے ہیں تاہم جماعت اسلامی کی رضامندی ہمیں حاصل نہیں ہوسکی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا مز ےد کہنا تھا کہ بندوق کے زور پر اسلام کا نفاذ نہیں ہوسکتا۔ اس طرح ریاست کمزور ہوتی ہے۔
بلوچستان میں سینیٹ کے انتخابات کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی ہے۔ درخواست نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور پارٹی کے امیدوار طاہر بزنجو نے دائر کی ہے۔ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں سینیٹ کے انتخابات شفاف طریقے سے نہیں ہوئے۔الیکشن میں رقوم کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہے۔پٹیشن میں بلوچستان ہائیکورٹ سے انتخابات کے نتائج روکنے کی استدعا کرتے ہوئے اپیل کی گئی ہے کہ بلوچستان میں سینٹ کے انتخابات دوبارہ اور شفاف طریقے سے کروائے جائیں۔
حکومت پاکستان نے رواں مالی سال کے دوران بینکوں سے قرضوں لینے کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔حکومت نے جولائی 2011ءسے فروری 2012ءکے وسط تک 674 ارب روپے مقامی بینکوں سے بطور قرض لئے جو کہ گزشتہ مالی سال کے 12 ماہ کے دوران صرف 616 ارب روپے تھے۔پاکستان پر اس وقت مقامی و غیر ملکی قرضوں کا حجم 130 ارب ڈالرز تک جا پہنچا ہے۔بینکوں سے قرض لینے کے رجحان سے ملک میں مہنگائی کی شرح بھی بڑھ رہی ہیں کیونکہ حکومت کو نئے نوٹ چھاپنا پڑ رہے ہیں جس کا نتیجہ گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں 11.05 فیصد اضافے کی صورت میں نکلا۔حکومت کی جانب سے بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لئے رواں ماہ کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جس کے باعث ملکی عوام مزید مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر مارک باو¿چر نے جولائی میں دورہ انگلینڈ کے بعد کرکٹ کو خیرباد کہنے کا سگنل دے دیا ہے۔ چھتیس سالہ مارک بوچرکہتے ہیں کہ اب ان کا جسم ماڈرن کرکٹ کا دباو¿ برداشت کرنے کا اہل نہیں رہا۔بڑھتی عمر نے ان کی کارکردگی کو متاثرکرنا شروع کردیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ کسی نوجوان کے لیے جگہ خالی کر دی جائے۔جنوبی افریقا کی کامیابیوں میں شریک مارک بوچر نے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز انیس سوستانوے میں پاکستان کے خلاف شیخوپورہ میں کھیلے گئے ٹیسٹ سے کیاتھا۔
