Poetry and Women خواتین اور شاعری

شائد وہ لوٹ آئے سفر سے ہوا کے ساتھ،
بیٹھے ہیں انتظار میں دل کے دئیے جلائے
آجا ابھی شباب پہ ہے ذوق بندگی
ایسا نہ ہو شباب کا موسم گزر ہی جائے،

شاعری وسیلہءاظہار ہے،شاعری خوشبو اور مسرتوں کی تمنائی ہے،خاہشوں،آرزوﺅں اور امیدوں کی امانتداری اس کا شیوہ ہے ،حسن و خوبصورتی کی عاشق ،جذبات و احساسات کی ترجمان ،محبتوں ،رشتوں اور انسانی اقدار کی آواز ہوتی ہے ۔خواتین نے جہاں دوسرے شعبہءہائے زندگی میں نمایاں کارنامے سر انجام دئیے ہیں وہیںشعر و ادب کے میدان میں بھی اپنی خداداد صلاحیتوں سے خود کو منوا رہی ہیں۔
سدرہ سحر عمران ابھرتی ہوئی نوجوان شاعرہ ہیں۔شاعری میں خواتین کا کیا مقام ہے اس بارے میں وہ کہتی ہیں،

زندگی کے دوسرے شعبوں کی طرح ادب و شاعری میں بھی خواتین کو وہ مواقع دستیاب نہیں مل رہے جس کی وہ مستحق ہیں ۔رضوانہ صدف ایسی ہی ایک نوجوان شاعرہ ہیں جن کی اس خداداد صلاحیت کی قدر اس طرح نہیں کی جا رہی جس طرح کا اس کا حق ہے ۔اپنی اس صلاحیت کی ناقدری پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے رضوانہ صدف کا کہنا ہے۔

نرجس افروز زیدی ایک نامور شاعرہ ہیں،شعر و ادب میں خواتین کو پیش آنے والی مشکلات اور خواتین کے اس شعبے میں کردار کے حوالے سے ان کا کہنا ہے۔

شعرو ادب کے میدان میں کئی شاعرات نے نام کماےا جن میں پروین شاکر،ادا جعفری ،کشور ناہیداورشبنم شکیل وغیرہ شامل ہیں،اپنے جذبات ،محسوسات کو من و عن لفظوں کا پیرہن پہنا دینا کچھ آسان نہیں،لیکن خواتین اس شعبے میں بھی دن بہ دن نماےاں مقام حاصل کر رہی ہیں ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *