روز مرہ روٹین میں کیلشیم اور وٹامن سے بھر پور غذا کا استعمال نہ کرنا بڑھاپے میں ہڈیوں کی کمزوری یا آسٹیوپروسیس کی صورت میں ظاہر ہو تا ہے۔خواتین میں آسٹیوپروسس کی شرح نسبتاً زیادہ ہے،تقریباً55فیصد خواتین جنکی عمر 44سے45سال کے درمیان ہے آسٹیوپروسس کا شکار ہیں جبکہ75سے84سال کی خواتین میں یہ شرح97فیصد ہے۔معروف گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر سبین کا کہنا ہے کہ کم عمری سے لے کر بڑھاپے تک صحت مند لائف اسٹائل خواتین کو آسٹیو پروسس سمیت کئی بیماریوں سے بچا سکتا ہے:
آسٹیوپروسیس کی صورت میں جسم کی مختلف ہڈیاں شدید فریکچر ہو سکتی ہیںدوسری جانب ہڈیوں کی کمزوری سے بچنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ غذا میں کیلشیم اور تازہ سبزیوں کا استعمال کیا جائے اور مناسب ایکسرسائز کو روزمرہ روٹین کا حصہ بنایا جائے:
ڈاکٹر سبین کا کہنا ہے کہ خواتین اور کم عمر لڑکیاں اپنی غذا پر مناسب توجہ نہیں دیتی ہیں جسکی وجہ سے آسٹیوپروسیس اور بعد ازاں بون فریکچر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،جبکہ خاندان میں دیگر خواتین کو یہ بیماری ہو تو بھی آسٹیوپروسیس کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اسکے ساتھ ساتھ غیر معمولی طور پر کمزور لڑکیوں میں بھی ہڈیوں کی کمزوری ہو سکتی ہے:
آسٹیوپروسیس کی صورت میں خواتین کے جسم میں کون سی ہڈیاں سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں اس بارے میں ڈاکٹر سبین کہتی ہیں:
آغا خان اسپتال سے منسلک ڈاکٹر صالحہ اسحاق کا کہنا ہے کہ آج کی نوجوان نسل زیادہ تر انڈور اور کمپیوٹر گیمز کی عادی ہے ، صحت بخش جسمانی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے سے مختلف بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔۔جبکہ آسٹیوپروسیس کے حوالے سے ایک عام خیال یہ بھی پایا جاتا ہے کہ ایکسرے سے اس بیماری کی تشخیص ہو سکتی ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ30سے50فیصد تک ہڈیوں کے متاثر ہونے کے بعد کہیں جا کر ایکسرے میں صورتحال واضح ہوتی ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک مرتبہ آ سٹیو پروسیس کا شکار ہونے کے بعد سوائے احتیاط کے کوئی اور طریقہ کار قابل عمل نہیں ہوتا،اس بارے میں ڈاکٹر سبین کہتی ہیں:
ماہرین کے مطابق خواتین کو اپنی غذا میں مچھلی اور تازہ سبزیاں ضرور شامل رکھنی چا ہئیں خصوصاً گرین ویجی ٹیبلز کا استعمال بے حد مفید ہے ۔ اسکے علاوہ عموماً خواتین جلد کی رنگت کے خیال سے سورج کی شعاعوں سے بچنے کی کوشش کرتی ہیں جبکہ حقیقت یہ کہ صبح سویرے اور غروب آفتاب کے وقت سورج کی شعاعیں ہمارے جسم اور ہڈیوں کیلئے بے حد فائدے مند ثابت ہوتی ہیں۔ڈاکٹر سبین کا کہنا ہے کہ والدین کیلئے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ آئندہ زندگی میں آسٹیوپراسیس سمیت دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے کم عمر لڑکیوں کی صحت اور متوازن غذا کا دھیان رکھیں:
آج کی بچیاں کل کی مائیں ہیں اور صحت مند خواتین ہی اپنے گھرانے کو خوشیوں بھر ی زندگی دے سکتی ہیں۔کم عمر لڑکیوں کیلئے متوازن غذا کااستعمال بے حد ضروری ہے اسکے ساتھ ساتھ مناسب ایکسرسائزآسٹیوپرو سیس سمیت دیگر بیماریوں سے بچاتی ہے۔