Written by prs.adminSeptember 27, 2012
(New wavePakistanpop music: ‘to win the psychological war’)پاکستانی قبائلی پاپ موسیقی
Asia Calling | ایشیا کالنگ . Entertainment Article
پاکستانی قبائلی علاقوں میں پاپ موسیقی تیزی سے مقبول ہورہی ہے اور وہاں نئے بینڈز سر اٹھا رہے ہیں۔
اکیس سالہ شاہین شاہ بس میں کالج سے گھر جاتے ہوئے موسیقی سے محظوظ ہورہے ہیں۔ وہ پشتو پاپ موسیقی سے بہت بڑے پرستار ہیں، خصوصاً ایک میوزک بینڈ قرار کے۔
شاہین شاہ(male) “روایتی پشتو موسیقی سے لوگ بیزار ہوگئے تھے، مگر قرار بینڈ کا میوزک بہت زبردست ہے۔ گانے کے بولوں سے پہلے اس کی دھن لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرالیتی ہے اور لوگوں کو گانا سننے پر مجبور کردیتی ہے”۔
بائیس سالہ اسمعیل خان Umerzai اس بینڈ کے مرکزی گلوکار ہیں، وہ بھی یونیورسٹی کی طالبعلم ہیں اور ان کا تعلق ایک سیاسی خاندان سے ہے۔
ان کے زیادہ تر گانے تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے ہیں۔
اسمعیل(male) “درحقیقت مجھے موسیقی سے کوئی دلچسپی نہیں تھی، مگر پھر مجھے احساس ہوا کہ میں موسیقی کو مثبت مقاصد کیلئے استعمال کرسکتا ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی زبان کو فروغ دینے کے لئے اس پلیٹ فارم کا انتخاب کیا۔ میڈیا اور تفریحی صنعت لوگوں کے ذہنوں کو کنٹرول کرتی ہے، جبکہ ہم عالمی میڈیا کے ذریعے دنیا کو اپنی ثقافت کی مثبت تصویر سے آگاہ کرسکتے ہیں”۔
اسمیل کے پہلے گانے نے ہی 2010ءمیں پاکستان کے مختلف میوزک بینڈز کے درمیان ہونیوالے مقابلے میں پہلا انعام جیتا تھا۔ یورپین پشتون کلچرل سوسائٹی نے اس گانے کو پشتو زبان کا اب تک دوسرا سب سے بہترین گیت قرار دیا۔
اسمعیل(male) “میں نے یونیورسٹی کی کلاس میں بیٹھے بیٹھے اس گانے کی دھن تیار کی، وہیں میں نے بول لکھے، تاہم میں نے اس کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیا، یہی وجہ ہے کہ اس کی ریکارڈنگ ایک سال بعد ہوئی، یہ گانا بہت زیادہ مقبول ہوا، یہ میرا پہلا گانا تھا، مگر ہر شخص نے اس کی نقل کرنا شروع کردی۔ مجھے فخر کا احساس تو ہوا مگر میں افسردہ بھی ہوا کیونکہ کسی نے بھی مجھے اس کا کریڈٹ نہیں دیا”۔
پشتو پاپ میوزک کی نئی لہر کو فحش بولوں اور ڈانس کے حوالے سے جانا جاتا ہے، لوگ بھی اس طرح کی موسیقی پسند کرتے ہیں، کیونکہ وہ عسکریت پسندوں کے محاصرے سے آزادی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ عسکریت پسند موسیقی کو پسند نہیں کرتے تھے یہی وجہ ہے کہ انھوں نے متعدد موسیقی کی دکانیں تباہ اور گلوکاروں کو تباہ کیا۔بیشتر سنیئر گلوکار اپنے تحفط کیلئے پشاور منتقل ہوگئے، جبکہ نوجوان سنگرز جیسے اسمعیل بھی میڈیا سے بات کرنے سے گریز کرتے ہیں یا کنسرٹ نہیں کرتے۔
اسمعیل(male) “مجھے چند روز قبل فون پر دھمکی ملی۔یہ دھمکی اسی شخص نے دی جو اس سے پہلے مجھے وزیرستان سے فون کرتا تھا۔ اس نے مجھے بتایا کہ اس نے حال ہی میں ایک معروف شاعر کو ہدف بنایا ہے،اگر مجھے گلوکاری کرنی ہے تو وزیرستان کے حق میں گاﺅں یا پھر موسیقی کی دنیا چھوڑ دوں۔ میں نے اسے بتایا کہ میں اپنی پسند کے گیت گاتا ہوں”۔
اسمعیل کے بقول بہت سے عسکریت پسند بھی اس کے پرستار ہیں۔
اسمعیل کے والد سلیم خان ایک جاگیردار ہیں، وہ بھی اپنے بیٹے کے پرستار ہیں۔
سلیم خان(male) “میں ایک پروگرام کے درمیان جذباتی ہوگیا تھا، اس پروگرام میں تین سے چار ہزار افراد اسمعیل کی گلوکاری سے لطف اندوز ہورہے تھے۔ میں اسٹیج پر اپنے بیٹے کو دیکھ کر خوش ہوا، اور لوگوں نے میرے پاس آکر اسکے بارے میں پوچھا۔ وہ بہت پرمسرت لمحہ تھا اور میں اس پر فخر کرنے لگا”۔
اسمعیل رواں سال کے آخر میں پشتو، اردو اور انگریزی زبان میں البم ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ اسمعیل نے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم تو حاصل نہیں کی، مگر حال ہی میں انہیں خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے Young Achievers award سے نوازا گیا ہے۔
اسمعیل(male) “میں موسیقی کو پیسے کمانے یا بطور پیشے کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہتا، میں لوگوں تک پیغام پہنچانے کا خواہشمند ہوں۔ بیشتر لوگ کسی مقصد کیلئے اس میدان میں آتے ہیں اور پھر اپنے مشن کو بھول کر پیسہ کمانے میں لگ جاتے ہیں۔ میں ان لوگوں جیسا نہیں بننا چاہتا۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی موسیقی سے اب تک کچھ نہیں کمایا، میں نہیں چاہتا کہ میرے اچھے پیغام پر لالچ غالب آجائے”۔
You may also like
- Solangi Inaugurates Media Training Program at Reactivated Pakistan Broadcasting Academy
- NACTA delegation, DG Information KP discuss media role in peace
- PEMRA to hold bidding for FM Radio licenses on Thursday
- Radio Pakistan achieves significant milestones in ‘digital migration’: Solangi
- Khyber Pakhtunkhwa minister opens podcast studio in UoP Journalism Dept
| M | T | W | T | F | S | S |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | ||||||
| 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
| 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
| 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
| 23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | |

Leave a Reply