Nazia Hasan Birth Anniversary نا زیہ حسن کا یو م پیدا ئش

 برصغیر میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کی جانے والی گلوکارہ نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی پاکستان میں پیدا ہوئیں۔انہو ں نے تعلیم لندن میں حاصل کی۔ 1980 میں پندرہ سال کی عمر میں وہ اس وقت شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئیں جب انہوں نے بھارتی فلم قربانی کا گیت آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے گایا۔جسکے بعد 1981 میں ریلیز ہونے والے نازیہ حسن کے پہلے البم “ڈسکو دیوانے“ نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔عالمی شہرت یافتہ شمارے ٹائمز نے نازیہ حسن کو اس وقت کی ان با اثر پچاس شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ،جنھوں نے پاک و ہند کی نوجوان نسل کے مزاج پر گہر ااثر ڈالا۔
اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کرنازیہ حسن نے 1982 میںبوم بوم،1986میں ینگ ترنگ ،1987ءمیں ہاٹ لائن اور1992ءمیں کیمرا کیمرا کے ناموں سے چار البم ریلیزکئے۔یہ بہن بھائی جلد ہی خاص طور پر نوجوانوں میں بے حد مقبول ہوئے اور انکے گائے ہوئے گیت اکثریت کی زبان پر تھے۔پاکستان میں پاپ موسیقی کو نیا رجحان دینے والی نازیہ حسن، کینسرجیسے موذی مرض کا شکار ہو گئیں اور 35برس کی عمر میں تیرہ اگست دو ہزار کو ہم سے جدا ہو گئیں۔انہیں 2002ءمیں حکومت پاکستان کی طرف سے بعدازوفات پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔نازیہ حسن آج ہم میں نہیں مگر ان کی میٹھی آواز ہمیشہ ہمار ے کانوں میں رس گھولتی رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *