Mala Begum’s Death Anniversary گلوکارہ مالا بیگم کی برسی

[ 0 ] March 6, 2013

غم دل کو ان آنکھوں سے چھلک جانا بھی آتا ہے جیسے متعدد لازوال گیتوں کو اپنی آواز سے امر کرنے والی گلوکارہ مالابیگم کو دنیا سے گزرے آج 23 برس بیت گئے۔

آج بھی اپنی آواز کے ساتھ زندہ نسیم نازلی المعروف مالابیگم نو نومبر1939کو فیصل آباد میں پیداہوئی، 1950ءکی دہائی میں مالا اپنی بڑی بہن شمیم نازلی کیساتھ موسیقی کے جہاں میں اپنے نام کی شمع روشن کرنے لاہور آئیں ، بڑی بہن شمیم نازلی نے ملک کی واحد خاتون موسیقار ہونے کا اعزاز حاصل کیا تو چھوٹی بہن مالا بیگم نے اپنی آواز کے سحر سے زمانے کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

مالا بیگم کو موسیقاربابا غلام احمد چشتی نے 1961ءمیں پنجابی فلم آبرومیں متعارف کرایا، جبکہ انھوں نے 1962ءمیں پہلی اردو فلم سورج مکھی میں اپنے فن کا جادوجگایا، تاہم ان کو اصل شہرت فلم عشق پر زور نہیں کے گیت دل دیتا ہے رو رو دہائی سے ملی، جس نے سننے والوں کو چونکا دیا۔

مالا کے عروج کا دورہ 1964ءسے 1971ءتک رہا جس میں انھوں نے بہت بڑی تعداد میں اعلیٰ پائے کے گیت گائے، جیسے بن کے میرا پروانہ آئے گا اکبر خانہ، پہ خیر راغلے، مجھے آرزو تھی جس کی وہ پیام آگیا، اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر تم، بھولی ہوئی داستاں گزرا ہوا خیال ہوں، یہ سماں پیارا پیارا سا یہ ہوائیں، چن میرے مکھناں تے ہوگیا مشکل ساڈا بچناں اور مجھے آئی نہ جگ سے لاج کہ گھنگھرو ٹوٹ گئے، جیسے گانوں کو کون بھول سکتا ہے۔

مالا بیگم نے چھ سو فلموں میں سینکڑوں مدھر گیت گائے ، اٹھارہ سالہ کیرئیر میں انہوں نے مہدی حسن،سلیم رضا،احمد رشدی،مسعود رانا،بشیر احمد،منیر حسین اور عنایت حسین بھٹی کے ساتھ درجنوں سپر ہٹ گیت گائے ، مالا بیگم نے وقت کے نامور موسیقاروں کی دھنوں کو اپنی آواز کے قالب میں ڈھالا۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے زرخیز دور میں مالابیگم کو نورجہاں کے بعد دوسری بہترین آواز ہونے کا اعزاز حاصل رہا ہے لیکن وہ قابل رشک عروج کے بعد زوال کی تلخیوں کو نہ سہہ سکیں اور محض 50برس کی عمر میں اکلوتی بیٹی گل مالا اور لاکھوں چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کرچھ مارچ 1990ءکو منوں مٹی تلے جا سوئیں۔

Category: Entertainment, General, Special Reports | خصوصی رپورٹس

Leave a Reply

burberry pas cher burberry soldes longchamp pas cher longchamp pas cher polo ralph lauren pas cher nike tn pas cher nike tn nike tn pas cher air max 90 pas cher air max pas cher roshe run pas cher nike huarache pas cher nike tn pas cher louboutin pas cher louboutin soldes mbt pas cher mbt pas cher hermes pas cher hollister pas cher hollister paris herve leger pas cher michael kors pas cher remy hair extensions clip in hair extensions mbt outlet vanessa bruno pas cher vanessa bruno pas cher vanessa bruno pas cher ralph lauren pas cher