Law as Profession خواتین وکلا

وکالت ایک ایسی فیلڈ ہے جس میں نہ صرف پاکستانی خواتین سامنے آئی ہیں بلکہ اس شعبے میں نمایاں صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والی خواتین پروفیشنلز کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔خواتین کے حقوق کے حوالے سے جہاں مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں وہیںخواتین کو اُنکا جائز حق دلوانے اور اُنکی شکایات کے ازالے کیلئے خواتین وکلا بھی اپنا کردار بخوبی ادا کر رہی ہیں۔اس سلسلے میں خواتین کو لیگل ایڈ اور دیگر سروسز کی فراہمی کیلئے بھی ملک بھر میں کئی ادا رے بھی سر گرم عمل ہیں۔قانون کے شعبے سے منسلک مسز ساہیہ نورین کا کہنا ہے کہ وکالت ایک وسیع ترین شعبہ ہے اور فی زمانہ خواتین کلاءاپنے پیشے سے بھر پور انصاف کر رہی ہیں:
وکالت سے منسلک ہونے والی خواتین کیلئے تعلیم اور تجربے کی کیا اہلیت درکار ہے اس بارے میں ساہیہ نورین کا کہنا ہے :
وکالت سے منسلک خواتین کیلئے پریکٹس کے علاوہ مختلف لاءفرمز ،این جی او اور دیگر اداروں مثلاً بینکس وغیرہ سے منسلک ہونے کے مواقع بھی موجود ہیں:
اس شعبے سے وابستہ شادی شدہ خواتین کو یہ سہولت حاصل ہے کہ وہ وکالت اور اپنی فیملی کو اپنی سہولت کے مطابق لے کر چل سکتی ہیں،اسکے علاوہ ساہیہ نورین کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے ہمارے ہاں قوانین کے بارے میں لوگوں کو شعور وآگہی دینے کی ضرورت ہے :
پاکستانی خواتین نہ صرف انصاف کے حصول کیلئے کوشاں ہیںبلکہ اب معاشرے میں تبدیلی لانے کیلئے خواتین بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہیں ایسے میں وکالت کے پیشے سے وابستہ خواتین، ظلم کی چکی میں پسنے والی مظلوم خواتین کو انکا حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *