(Asian classics make it to Cannes )ایشیائی کلاسیک فلموں کی کینز میں نمائش


رواں سال فرانس میں منعقد ہونے والے کینز فلم فیسٹیول میں ایشیائی کلاسیک فلموں کو خاص توجہ دی گئی۔کینز کے اسٹیج میں انڈونیشیاءسے لیکر بھارت کی کلاسیک فلموں کی نمائش کی گئی۔

After the Curfew نامی فلم 1954ءمیں انڈونیشین فلم ساز Usmar Ismail نے تیار کی تھی، انہین انڈونیشین سینماءکا بانی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بلیک اینڈ وائٹ فلم ایک المیہ کہانی کے گرد گھومتی ہے، جس میں ایک شخص ملکی آزادی کیلئے لڑی جانے والی طویل جنگ کے بعد گھر واپس آتا ہے، تو وہ معاشرے میں آنیوالی تبدیلیوں میں خود کو مشکل میں محسوس کرتا ہے۔

اس فلم کی نمائش کینز فلم فیسٹیول کے دوران Salle Bunuel cinema میں کی گئی جہاں تین سوسے زائد افراد اسے دیکھنے کیلئے موجود تھے۔معروف فلمی ہدایتکار اور اسکرین رائٹر Alexander Payne اس فلم کو سراہتے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ اس فلم کو دیکھنے کا فیصلہ بالکل ٹھیک تھا، کیونکہ یہ بہت اچھی فلم ہے۔ After the Curfew حال ہی میں World Cinema Foundation،the National Museum of Singapore اور Indonesia’s Konfiden foundation نے ملکر دریافت کی تھی۔ اگرچہ یہ ایک کلاسیک فلم کا درجہ رکھتی ہے مگر اسے ایک کھنڈر نما جگہ پر دیگر فلموں کے ساتھ رکھا گیا تھا، جس کے باعث اس کی حالت خراب ہوگئی تھی۔Lisabona Rahman۔ Konfiden foundation سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ بتارہی ہیں کہ اس فلم کو دوبارہ نئی شکل دینے کا فیصلہ کیوں کیا گیا۔

 (female) Lisabona “یہ فلم مستقبل کے فلمسازوں کیلئے ایک مثال یا انہیں متاثر کرنے کا سبب بنے گی۔ یہ ایک کلاسیک فلم ہے، جسکی ہدایت کاری Usmar Ismail نے دی، جو انڈونیشیاءکے معروف ہدایتکار تھے، اس فلم کی کہانی انتہائی عمدہ اور پیچیدہ ہے جس کی تازگی آج بھی محسوس کی جاسکتی ہے۔ یہ فلم اس وقت تیار کی گئی جو انڈونیشین تاریخ کا انتہائی اہم عرصہ تھا”۔

یہ پہلی بار ہے کہ National Museum of Singapore نے کسی فلم کی بحالی کے کام میں حصہ لیا، اس فلم کی دوبارہ بحالی میں ایک لاکھ ڈالر خرچ ہوئے۔Lee Chorlin سنگاپور میوزیم کی ڈائریکٹر ہیں۔

 (female) Lee Chorlin “یہ انتہائی حیرت انگیز اور انتہائی بہترین فلم ہے۔ یہ فلم ایسی دلیرانہ کوشش ہے جسکی کوئی اور مثال ہماری تاریخ کے المناک دور میں موجود نہیں”۔

کینز فیسٹول میں 2004ءسے مختلف ممالک کی ایسی کلاسیک فلمیں دکھائی جاتی ہیں جنکی حالت دوبارہ بہتر بنائی جاتی ہے۔ انڈونیشیاءکی After the Curfew کے ساتھ ساتھ رواں برس بھارتی کلاسیک فلم Kalpana بھی فیسٹیول میںدکھائی گئیں، جسکی ہدایات لیجنڈری ہدایتکار Uday Shankar نے دی تھیں۔

یہ رقص و موسیقی پر مبنی ایک ڈرامہ فلم ہے جسے اصل نیگیٹو کی ایک کاپی سے دوبارہ تیار کیا گیا۔World Cinema Foundation ایسی بہترین فلموں کی دوبارہ بحالی میں مدد فراہم کرتی ہے، تاکہ ماضی کے ان بے مثال ہیروں کو ایک نئی زندگی دی جاسکے۔ Kent Jones اس فاﺅنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ہم ہر سال تین کلاسیک فلموں کو نئی زندگی دے رہے ہیں، اور وہ مستقبل میں زیادہ سے زیادہ ایشیائی فلموں کو اس عمل میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

 (male) Kent Jones “وسطی ایشیاءمیں ایسی کئی فلمیں ہیں جنھیں میں دیکھنا اور انہیں دوبارہ بحال کرنا چاہتا ہوں۔ میں کرغیزستان، سری لنکا اور بھارت جیسے ملکوں کی کلاسیک فلموں کو ایک نئی زندگی دینا چاہتا ہوں”۔

فاﺅنڈیشن ایک اطالوی فلم لیب L’imagine Ritrovata کے ساتھ ملکر یہ کام کررہی ہے۔ اس لیب کے ڈائریکٹر Davide Pozzi کا کہنا ہے کہ ایشیائی فلمیں زیادہ جلد بحال کئے جانے کی ضرورت ہے، کیونکہ بیشتر ایشیائی ممالک کا موسم فلموں کے نیگیٹو کو تباہ کردیتا ہے۔

 (male) Davide Pozzi “ہمارے لئے موسم ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، ایشیائی ممالک میں مرطوب آب و ہوا یا نمی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس خطے سے ہمارے پاس آنے والی بیشتر فلموں پر پھپوندی لگی ہوتی ہے، جبکہ دیگر خطوں کی فلموں میں یہ مسئلہ نہیں ہوتا۔ ایشیائی خطے کی یہ فلمیں ان کی ثقافت کی عکاسی کرتی ہیں اسی لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں دوبارہ بحال کیا جائے”۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *