کراچی میں شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ پولیس سینٹر رزاق آباد میں انسداد دہشت گردی کی تربیت مکمل کرنے والے ایلیٹ فورس کے جوانوں کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ ہوئی ، اس تربیتی کورس کی خاص بات اس میں چار خواتین پولیس کمانڈوز کی پاسنگ آﺅٹ ہے جس میں ان خواتین پولیس اہلکاروں کو دہشت گردی،اغوا برائے تاوان اور ہائی جیکنگ جیسے سنگین جرائم کی سرکوبی اور اندرون سندھ ڈاکوﺅں کے خلاف آپریشن کی خصوصی تربیت فراہم کی گئی۔اس کورس میں خواتین کی شرکت کس طرح ممکن ہوتی ہے،اور ان کو کیس طرح یہ تربیتی کورس کرواےا جاتا ہے ،اس بارے میںایلیٹ پولیس سینٹر کے وائس پرنسپل ایس پی شہباز مغل بتاتے ہیں،
خواتین کی ذہنی صلاحیتیں ویسے تو ہر شعبہ میں نظر آتی ہیں ،لیکن پولیس کمانڈوز جیسے مردانہ شعبے میں بھی وہ اپنی بہترین صلاحیتیں دکھا رہی ہیں،کراچی میں ہونے والے اس تربیتی کورس میں بھی خواتین نے نمایاں کارکردگی دکھائی ہے،اس حوالے سے ایس پی شہباز مغل کا کہنا ہے،
پولیس کمانڈوز کے تربیتی کورس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی خاتوں پولیس اہلکار شمس النساءاس کورس میں نمایا ںکارکردگی دکھانے پر بہت خوش ہیں ،یہ کورس کر نے کا خیا ل اانہیں کس طر ح آ یا،اور اس کورس میں انہیں کیا تربیت دی گئی اس بارے میں وہ کہتی ہیں،
اس تربیتی کو رس سے خواتین پو لیس اہلکا روں کو ذاتی دفا ع کے حوالے سے کیا فائدہ پہنچے گا،اس با رے میں شمس النساءکا کہنا ہے ۔
خواتین پو لیس کمانڈور کے لئے مہیا کی جا نےوالی سہو لیا ت کے با رے میں ایس پی شہبا ز مغل بتا تے ہےں۔
خواتین پولیس اہلکاروں کی اس مشکل تربیتی کورس میں شرکت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اگر خواتین کسی شعبے میں آگے بڑھنے کا عزم کر لیں تو کوئی بھی مشکل ان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن پاتی۔