Labour Day محنت کشو ں کا عا لمی دن

یوم مئی دنیا بھر میں محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منایا جاتا ہے لیکن نجانے کیوں اس اہم موقع پر خواتین کی خدمات کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے جو ہر شعبے میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرتے ہوئے مصروف عمل ہیں۔کاروبار ہو یا ملازمت، انسانیت کی خدمت ہو یا صحافت کے میدان میں درپیش چیلنجز ہر عمر اور ہر طبقے کی خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔۔۔
حبیب بینک ورکرز فرنٹ کی نائب صدر سیّدہ نادر کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک بے شمار خواتین نے اپنی اپنی فیلڈ میں نمایاں کارنامے انجام دیے ، ان میں وہ خواتین بھی شامل ہیں جنہیں دنیا جانتی ہے اور وہ بھی جو کسی دور افتادہ پسماندہ علاقے میں اپنے حصے کا کردار ادا کر رہی ہیں۔۔فیکٹریاں ہوں یا اسپتال، ملٹی نیشنل ادارے ہوں یا تعلیم اور کھیل کا میدان خواتین اپنی ہمت سے بڑھ کر کام تو کر رہی ہیں لیکن دکھائی یہ دیتا ہے کہ انھیں نہ تو اپنی خدمات کا صلہ مل پاتا ہے اور نہ ہی ان کی راہ میں حائل مشکلات اور رکاوٹیں ختم ہو پاتی ہیں۔کارخانوں میں کام کرنے والی ورکرز سخت ترین اوقات کار اور کم تر اجرت پر اپنی خدمات فراہم کر رہی ہیں تو دوسری جانب اسپتالوں میں انسانیت کی خدمت کرنے والی نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز عدم تحفظ کی صورتحال میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہیںحبیب بینک ورکرز فرنٹ کے سرپرست اعلیٰ حبیب الدّین جنیدی کا کہنا ہے کہ ہر شعبے میں خواتین کی خدمات تو حاصل کی جاتی ہیں لیکن انھیں اُنکا جائز مقام دینے سے نجانے ہم کیوں کتراتے ہیں۔
جہاں ہر شعبہ زندگی میں خواتین کیلئے لاتعداد مسائل موجود ہیں وہیں خواتین دُہری ذمے داریوں کی چکی میں بھی پس رہی ہیں گھریلو ذمے داریوں سے لے کر دفتری امور تک خواتین انتھک جدوجہد میں مصروف ہیں، حبیب بینک ورکرز فرنٹ کے سرپرست اعلیٰ کا کہنا ہے کہ دفاتر میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سامنے آتے ہیں پر پوچھنے والا کون ہے ۔سیّدہ نادرہ کا کہنا ہے کہ خواتین کو انکا جائز مقام نہ دینے اور ہر شعبہ زندگی میں خواتین کیلئے موجود رکاوٹوں کی ایک وجہ مرودو ں کا معاشرہ بھی ہے جو خواتین کی خدمات کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے ۔یوم مئی محنت کشوں کا دن ہے، اِس دن ہم اُن تمام خواتین کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں،جو گھروں میں کام کرہی ہیں، جو دفاتر میں اپنی صلاحیتیں منوا رہی ہیں ، جو سیاست کے ایوانوں میںاپنی ہم جنسوں کیلئے آواز بلند کر رہی ہیں ،یہ تمام خواتین شہرت کی بلندیوں پر ہیں یا گوشہ گمنامی میں مصروف عمل ہیںپر یہ سب محنت اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *