Karatay خواتین میں کرا ٹے کا رجحان

دیگر کھیلوں کی طرح کراٹے کے مختلف قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں بھی خواتین نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ قومی ویمن کراٹے چیمپئن شپ ہو یا ساﺅتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ پاکستانی خواتین نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نسیم احمد قریشی کا کہنا ہے کہ کراٹے کی فیلڈ میں ینگ ٹیلنٹ نہ صرف تیزی سے سامنے آرہا ہے بلکہ اِسکی حوصلہ افزائی بھی کی جا رہی ہے:
کھیلوں کے میدان میں خواتین کھلاڑیوں کیلئے تاحال کچھ مشکلات موجود ہیں،کراٹے میں کیا صورتحال ہے اس بارے میں نسیم قریشی کا کہنا ہے:
اس وقت ملک بھر سے بلکہ پسماندہ علاقوں سے بھی کراٹے کی فیلڈ میں خواتین سامنے آرہی ہیںلیکن دیگرکھیلوں کی طرح یہاں بھی فنڈز کی کمی کا سامنا ہے جسکے باعث نمایاں کارکردگی کے باوجود کراٹے کو دیگر کھیلوں کے مقابلے میں اس قدر نمایاں حیثیت حاصل نہیں ہے اسکے علاوہ سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نسیم قریشی کا کہنا ہے کہ اس فیلڈ کو بطور پروفیشن لینے والوںکی تعداد انتہائی کم ہے:
ٓدیگر کھیلوں کی طرح کراٹے کو بھی قومی سطح پر حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے،خصوصاً خواتین نے مختلف چیمپئن شپ میں اپنی کارکردگی کا لوہا منوا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ کھیلوں کے میدان میں خواتین کسی سے کم نہیں ہیں ضرورت صرف اور صرف مواقع اور سہولیات کی فراہمی کی ہے ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *