جسم میںہیموگلوبین بنانے کیلئے فولاد بے حد ضروری ہے دیکھا گیا ہے کہ آج کل بچے بوڑھے سب ہی فولادکی کمی کا شکار ہیں۔خصوصاً حاملہ خواتین میں فولادکی کمی بے شمار پیچیدگیوں کا جنم دیتی ہے،۔ایک ریسرچ کے مطابق تقریباً50فیصد خواتین Iron Defficiency سے متاثرہوتی ہیں۔بیشتر خواتین آئرن کی کمی سے ہونے والی پیچیدگیوں کو نظر انداز کر دیتی ہیں آئرن یافولاد کی کمی سے خواتین میں شدید قسم کی تھکن،سستی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے۔ڈاکٹر حسینہ کاکہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں کم عمر ی سے لے نوجوانی اور پھر بڑھاپے تک خواتین اپنی صحت اور خوارک کو اولین ترجیح میں شمار نہیں کرتی ہیںہماری روایات میں شامل ہے کہ خواتین تمام کنبے کوکھلانے کے بعد خود کھاتی ہیںاسکے علاوہ گھریلو امور میں مصروف ہوکر بیشتر خواتین اپنی صحت کو نظر انداز کردیتی ہیں جس سے فولاد کی کمی اور دیگر مسائل سامنے آتے ہیں:
ایک سروے کے مطابق پاکستان میں45فیصد خواتین فولاد کی کمی کا شکار ہیں،آئرن کے ذریعے ہمارا جسم آکسیجن حاصل کرتا ہے جسکی کمی کی صورت میں صحت کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے:
ہمارے معاشرے میں ایک طبقہ وہ ہے جو معاشی وجوہات کی بنا پر اچھی خوراک سے محروم ہے دوسری جانب جس طبقے میں خوراک اور زندگی کی دیگر ضروریات دستیاب ہیںوہاں زیادہ تر خواتین وزن کم کرنے کیلئے کھانا چھوڑ دیتی ہیںلہٰذا صحت اور غذائی کمی کے مسائل خوشحال اور نادار تمام ہی خواتین میں دکھائی دیتے ہیں:
سروے اور ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دوران حمل خواتین کی اموات کی ایک اہم وجہ جسم میں فولاد کی کمی ہے۔بچوں کی پیدئش میں مناسب وقفہ نہ لینے والی خواتین نہ صرف خود خون کی کمی کا شمار رہتی ہیں بلکہ اُنکی اولاد میں بھی خون کی کمی اور صحت کے دیگر مسائل کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔اسکے علاوہ خواتین خصوصاً بچے کی ولادت کے بعد انکا جسم پھولنا شروع ہو جا تا ہے جسے عام طور پر وزن کا بڑھنا سمجھا جاتا ہے جبکہ طبی نقطہ نظر سے یہ فولاد کی کمی کی علامت ہے:
ڈاکٹر حسینہ کا کہنا ہے کہ جسم میں فولاد کی کمی یا نیا خون نہ بننے کی ایک اور سب سے اہم وجہ بھی ہے جس سے عام لوگ واقف نہیں ہیں:
خوارک میں فولاد کی مناسب مقدار کے حصول کیلئے تازہ سبزیوںخصوصاً گرین ویجی ٹیبلز اور پھلوں کا استعمال ضروری ہے اسکے علاوہ کلیجی میں آئرن کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔سستی ،تھکن اور دیگر جسمانی کمزوریوں کو وقتی مسائل سمجھ کر ٹال دینے والی خواتین میں آگے چل کر صحت کے سنگین مسائل دیکھنے میں آسکتے ہیںلہذاجسم میں فولاد یا آئرن کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مناسب خوارک یا ڈاکٹر کے مشورے سے آئرن سپلیمنٹس کا استعمال بے حد ضروری ہے۔