Hijaab حجاب

 

آج کل کے دور میں بدلتے فیشن کے ساتھ ساتھ چلنا مرد وخواتین دونوں کی کی مجبوری بن چکی ہے ۔فیشن نہ صرف کپڑوں ،جوتوں اور دیگر چیزوں میں کیا جاتا ہے بلکہ آج کل حجاب اور عباےا میں بھی نت نئے ڈیزائین متعارف ہو رہے ہیں۔اسلامی نقطہءنگاہ سے حجاب لینے کا مقصد پردہ کرنا ہے لیکن کچھ خواتین اس کو بطور فیشن ےا چہرے کو موسم کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے بھی لیتی ہیں،
نمرہ اظہر ایک کالج اسٹوڈنٹ ہیں،ان کا کہنا ہے کہ حجاب لینے کا شوق ان کوبچپن سے تھا ،
خواتین کی نازک جلدکو سورج کی شعاعوں اور دھول مٹی سے بہت نقصان پہنچتا ہے،ہما ایک اسکول ٹیچر ہیں ،ان کے مطابق حجاب لینے سے پردے کا مقصد تو پورا ہوتا ہی ہے لیکن چہرہ بھی موسم اور آلودگی کے مضر اثرات سے بچا رہتا ہے،
حجاب کا تصور آتے ہی ایک پروقار اور باعزت خاتون کا سراپا ذہن میں ابھرتا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ حجاب کا استعمال بعض جگہوں پر اچھے مقاصد کے لئے نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے حجاب لینے والی عام خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اس حوالے سے شازیہ آصف جو کہ ایک گھریلو خاتون ہیں بتاتی ہیں ،
حجاب لینا اسلامی لحاظ سے پردے کے زمرے میں آتا ہے لیکن تاریخ سے یہ بات ثابت ہے کہ چہرے کی حفاظت اور دلکشی برقرار رکھنے کے لئے ہر مذہب کی خواتین اس کو استعمال کرتی رہی ہیں ،اس لئے حجاب کا استعمال شخصیت کی جاذبیت اور دلکشی میں نہ صرف اضافہ کرتا ہے بلکہ اس کو اپنے لباس کا حصہ بنا کر استعمال کرنے سے خواتین باوقار نظر آتی ہیں ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *