Health Issue in Tharparkar تھر پا ر کر میں صحت کے مسا ئل

تھر پارکر میں خواتین کی بڑی تعداد خون کی کمی یا اینیمیا کا شکار ہے،غربت ،قحط اور خشک سالی کے باعث اجناس کی قلت اور نتیجتاًغذائی کمی کا شکار تھر پارکر کی خواتین کی زندگی سخت محنت اور مشقت سے عبارت ہے، جبکہ اس علاقے میں خواتین کیلئے صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
انیمیا یا فولاد کی کمی کی کیا وجوہات ہیں اس بارے میں بے شمار خواتین آگاہ نہیں ہیں،اس بارے میں ہم نے HANDSسے منسلک ڈاکٹر پیار علی خواجہ سے بات کی تو انھوں نے انیمیا کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا:
ڈاکٹر پیار علی خواجہ کا کہنا ہے کہ خوارک کی کمی کے علاوہ آلودہ پانی کے باعث بھی تھر پارکر جیسے پسماندہ علاقوں کی خواتین انیمیا سمیت دیگر بیماریوں کا شکار ہیں:
فولاد کی کمی یا انیمیا ایک ایسا مسئلہ ہے جسے خواتین سنجیدگی سے نہیں لیتیں، دیہی علاقوں کے علاوہ شہروں میں بھی خواتین اس بیماری کا شکار ہیں لیکن عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ تھکن اور بدن میں دردروزمرہ مصروفیات یا کام کی زیادتی کی وجہ سے ہے۔سوِل اسپتال مٹھی میں بحیثیت LHVخدمات انجام دینے والی صبیحہ کا کہنا ہے کہ تھر پارکر کی90فیصد خواتین غذائی قلت کے باعث خون کی کمی کا شکار ہیں جبکہ اس بیماری کے علاج کیلئے زیادہ تر اتائی ڈاکٹرز یا عام جنرل اسٹورز سے ملنے والی ادویات سے استفادہ کیا جاتا ہے جو مزید پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے:
تھر پارکر میں حاملہ خواتین انیمیا کے باعث پیچید گیوں کا شکار ہو تی ہیں، اسکے علاوہ نوجوان لڑکیوں میں بھی انیمیا کی وجہ سے تھکن ،چکر آنااور کمر درد سمیت دیگر علامات دیکھنے میں آتی ہیں:
سول اسپتال مٹھی سے منسلک صبیحہ کا کہنا ہے کہ تھر پارکر جیسے پسماندہ علاقے میں اگر صحت کے حوالے سے خواتین کو آگہی فراہم کی جائے تو بھی وہاں کی خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ خوارک کی کمی ہے جس کے باعث وہ اینیمیا سمت دیگر بیماریوںمیں مبتلا ہیں:
تھر پارکر سمیت ملک کے پسماندہ علاقوں میںخواتین کیلئے زیادہ سے زیادہ ہیلتھ سینٹرز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ خوارک کی قلت کو دور کرنے اور ان علاقوں کی خواتین کو غذائی ضروریات کے بارے میں آ گہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *