Health and Hygienic Problems in Rehri Goth ریڑھی گوٹھ میں صحت و صفائی کی ابتر صورتحال

کراچی کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں 60فیصد خواتین اس وقت معذوری کی زندگی گزار رہی ہیں،جس کی اہم وجہ غذائی قلت، صفائی کا فقدان ، منشیات کا استعمال اور صحت عامہ کی سہولیات کا نہ ہونا ہے۔سماعت سے محرومی، بصارت کی کمزوری اور دیگر جسمانی بیماریاں یہاں کی خواتین میں عام ہیں خصوصاً کم عمر لڑکیوں کی بڑی تعداد دیکھنے اور سننے سے معذور ہے۔اس سلسلے میں ہم نے ریڑھی گوٹھ میں سر گرم عمل HANDSکے ڈسٹرکٹ پروجیکٹ منیجرڈاکٹر پیار علی خواجہ سے بات کی تو انھوں نے بتایا کہ صرف ریڑھی گوٹھ میں 609مرد،897خواتین اور743بچے معذوری کی زندگی گزار رہے ہیں:
ریڑھی گوٹھ میں جا بجا گندگی کے ڈھیر، پینے کا آلودہ پانی اور صحت و صفائی کے حوالے سے خواتین میں شعور و آگہی کی کمی کے باعث کم عمرلڑکیاں مختلف اقسام کی معذوری کا شکار ہیں،ریڑھی گوٹھ میں رہنے والی آشا بینائی کی کمزوری کا شکار ہے:
ریڑھی گوٹھ میں خواتین کی صحت کے حوالے سے سر گرم عمل سوشل ورکر سمیرا کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں غربت اور صحت کی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث خواتین کی بڑی تعداد مختلف اقسام کی بیماریوں اور معذوری کا شکار ہے:
کراچی کی ساحلی پٹی پر واقع ریڑھی گوٹھ اور دیگر علاقوں میں خواتین کی صحت کے حوالے سے چند فلاحی ادارے سر گرم عمل ہیں تاہم ان علاقوں میں حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جن سے صحت و صفائی کی ابتر صورتحال میں بہتری لائی جا سکے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *