(Fretilin excluded from East Timor coalition government) مشرقی تمور کے انتخابات

(Fretilin excluded from East Timor coalition government) مشرقی تمور کے انتخابات

 

مشرقی تمور میں پارلیمانی انتخابات کے بعد سے پرتشدد واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں۔

مشرقی تمور میں چند روز قبل پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہوا، وزیراعظم Xanana Gusmao کی CNRT Party نے ووٹوں کی اکثریت تو حاصل کی تاہم حکومت تشکیل دینے کیلئے انہیں دیگر جماعتوں سے اتحاد کرنا پڑے گا۔چند روز قبل وزیراعظم نے اس سلسلے میں ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کرکے سیاسی جماعتوں سے اتحاد کے آپشنز کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری جنرل Dionisio Babo Soares کے مطابق دو چھوٹی جماعتوں سے اتحاد کیا جاسکتا ہے، تاہم Fretilin نامی بڑی پارٹی سے اتحاد کسی صورت ممکن نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ جیسے ہی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان ہوگا چھوٹی جماعتوں سے مذاکرات شروع کردیئے جائیں گے۔

 male) Dionisio Babo Soares “ہم سرکاری نتائج کا اعلان کررہے ہیں، جس کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکراتی عمل کو شروع کریں گے”۔

مشرقی تمور میں پارلیمانی انتخابات تو پرامن طریقے سے ہوئے مگر اس کے بعد دارالحکومت Dili میں لگاتار پرتشدد واقعات پیش آئے۔ Sandra McGuire مشرقی تمور میں اقوام متحدہ مشن کی رکن ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ ان واقعات میں کم از کم 58 گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔

 female) Sandra McGuire “اتوار کی رات یہاں متعدد بدامنی کے واقعات اس وقت پیش آئے جب CNRT کی جانب سے دو چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد تشکیل دیکر حکومت بنانے کا اعلان سامنے آیا۔ اس اعلان کے بعد گاڑیوں پر پتھراﺅ اور حملے شروع ہوگئے، جسکا سلسلہ رات بھر جاری رہا”۔

ان واقعات میں کئی دکانوں اور گھروں کو بھی نذرآتش کیا گیا، جبکہ پولیس کے مطابق ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ Sandra McGuire کا کہنا ہے کہ پولیس کو ان پرتشدد واقعات کی وجوہات کو سامنے لانا چاہئے۔دوسری جانب انتخابات میں سامنے آنے والی دوسری بڑی جماعت Fretilin کا کہنا ہے کہ CNRT نمائندگان نے قومی کانفرنس کے دوران Fretilin کے بارے میںانتہائی نازبیا الفاظ استعمال کئے جو پورے ملک میں براہ راست نشر بھی ہوئے۔Jose Teixeira، Fretilin کے ترجمان ہیں۔

 (male) Jose Teixeira “اس ایونٹ میں تقاریر پر دارالحکومت کے بعض رہائشیوں نے پرتشدد ردعمل کا اظہار کیا۔ یہ سب CNRT کی کانفرنس میں چند افراد کی جانب سے دیئے گئے بیانات کی وجہ سے ہوا، ان بیانات میں Fretilin کے تاریخی کردار کی توہین کی گئی، یہ بات لوگوں سے برداشت نہیں ہوسکی۔ اسی وجہ سے یہ پرتشدد واقعات پیش آئے”۔

تاہم CNRT پارٹی نے اس بات کو مسترد کردیا ہے۔ Dionisio Babo Soares کا کہناہے کہ Fretilin کے حامیوں کا خیال تھا کہ ہم اتحادی حکومت کیلئے ان سے رابطہ کریں گے۔

 (male) Soares “ہم نے کانفرنس میں بیانات کو دیکھا ہے اور ان میں تو Fretilin کے خلاف کسی نے بھی بات نہیں کی، ایک لفظ تک کسی نے اس جماعت کے بارے میں نہیں کہا، توہین تو بہت دور کی بات ہے۔ کیا اس کے بارے میں بات نہ کرنا ہی توہین ہے؟”

مشرقی تمور سے اقوام متحدہ کا امن مشن رواں برس کے آخر تک نکل جائے گا، اس لئے ان انتخابات کو ایک ٹیسٹ کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔Sandra McGuire مشرقی تمور کی پولیس فورس کے حوالے سے اظہار خیال کررہی ہیں۔

 (female) Sandra McGuire “میرے خیال میں ہم اس حقیقت پر خوش ہوش ہوسکتے ہیں کہ موجودہ خراب صورتحال کو مشرقی تمور کی پولیس نے بخوبی طریقے سے سنبھالا ہے”۔

تاہم Jose Teixeira کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کو پولیس کے ردعمل کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں۔

 (male) Jose Teixeira “ہم نے اس معاملے پر پہلے ہی محتسب اعلیٰ کے پاس شکایت درج کرادی ہے، میں بتانا چاہتا ہوں کہ لوگوں نے ہمیں متعدد فون کرکے پولیس کے سفاکانہ ردعمل کی شکایت کی ہے، تاہم ہم اس معاملے میں اپنا کوئی اقدام کرنے کی بجائے انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ تفتیش چاہتے ہیں”۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *