Female Writer’s خواتین لکھاری

 

ادب  ،اس لفظ کی ادائیگی سے ہی انسان تہذیب ،شائستگی،مروت،خیال اور شرافت جیسے اظہاریوں کو اپنے ذہن کے گوشے میں لے آتا ہے ۔ادب کی دنیا میں خواتین کا ایک بہت بڑا نام نظر آتا ہے،چاہے وہ ماضی کی بات ہو یا جدید دور کی ،ہر دور میں خواتین نثر نگاروں نے بہت نام کمایا،زاہدہ حنا ادب کی دنیا کا ایک جگمگاتا ستارہ ہیں،ان کا ادب کی طرف رجحان کس طرح ،بتا رہی ہیں زاہدہ حنا،

خواتین نے ادب خصوصا اردو ادب کی ترویج و ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کیا،اوراپنی تحریروں میں زندگی سے وابستہ ہر مسئلے کی نشاندہی کی،اس حوالے سے زاہدہ حنا کہتی ہیں،

خواتین نثر نگاروں کی تحریروں نے خواتین کی زندگی میں ایک بہت بڑا انقلاب پیدا کیا،خصوصا خواتین میں تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے آگاہی پیدا کی گئی،زاہدہ حنا اس حوالے سے بتاتے ہوئے کہتی ہیں،

دور جدید میں بھی بہت سی خواتین نثر نگار اپنی تحریروں سے ادب کی خدمت میں مصروف عمل ہیں لیکن زاہدہ حنا کے مطابق آج کل کی نئی لکھنے والی خواتین کی تحریروں کا اثر آئندہ دس پندرہ برسوں میں ظاہر ہوسکتا ہے،

ہر دور میں خواتین کو ہر شعبے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اور خواتین نثر نگار بھی اس سے محفوظ نہیں رہتیں،جن کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ خواتین لکھاریوں کو بہت مشکل سے نثر نگار کا درجہ دیا جاتا ہے،اس حوالے سے زاہدہ حنا بتاتے ہوئے کہتی ہیں؛

خواتین نثر نگاروں نے ادب میں بہت نمایاں خدمات سر انجام دیں ہیں ،اور اس حوالے سے بہت بڑے بڑے نام ہمیں نظر آتے ہیں،جن میں قراة العین حیدر،بانو قدسیہ،عصمت چغتائی،سیما غزل ،انجم انصار اور دوسری بہت سی خواتین نثر نگار شامل ہیں،جس سے ثابت ہوتا ہے کہ خواتین زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں کارنامے سر انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *