EOBIیا ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن۔۔۔ بے شمار افراد کو پنشن اور گرانٹ کی سہولیات فراہم کر رہا ہے، نجی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین خصوصاً خواتین کیلئے جہاں بعد ازریٹائرمنٹ کوئی پنشن یا گر یجوئٹی کی سہولت فراہم نہیںکی جاتی وہاںEOBIجیسے ادارے کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔EOBIمیں پبلک ریلیشن آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی نسیم اختر شیخ کا کہنا ہے :
گھر کے سربراہ مرد کی وفات کی صورت میں اُسکی بیوہ اور بچوںکو تاحیات پنشن جاری کی جاتی ہے، اس سلسلے میںEOBIکارڈ ہولڈر خواتین بیک وقت اپنی اور اپنے شوہر کی پینشن وصول کر سکتی ہیں، جبکہ2لاکھ سے زائد خواتینEOBIکے پاس رجسٹرڈ ہیں جو ادارے کی جانب سے ملنے والی پینشن اور گرانٹس کے ذریعے اپنے معاشی مسائل حل کر رہی ہیں۔
اس سلسلے میں لڑکیوں کی تعلیم اور جہیز کیلئےWWFیا ورکرز ویلفیئر فنڈ کے ذریعے رجسٹرڈافردا کی بیٹیوں کوجہیز گرانٹ اور ایجوکیشن گرانٹ دیا جاتا ہے۔
ٓرواں سال کے آغاز سےEOBIکی جانب سے پنشن کے حصول کیلئے لمبی قطاروں میں لگنے اور تکلیف دہ مراحل سے گزرنے کے بجائے باسہولت طریقہ کار وضح کیا گیا ہے جس میں قریبی ایزی پیسہ شاپ سے پنشن حاصل کی جاسکتی ہے۔
ٓٓEOBIکی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ کم سے کم پنشن کومزید بڑھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ خاندان اس سہولت سے فائدہ حاصل کر سکیں۔
