Eid And Shopping عید اور خریداری

 

ماہ رمضان کا دوسرا عشرہ بھی اب اختتام پذیر ہے،اور عید دن بہ دن قریب آتی جا رہی ہے،مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ،ایسے میں عید پر گھر والوں کے لئے کپڑوں،جوتوں اور دیگر سامان عید کی خریداری کے لئے خواتین بہت زےادہ پریشان رہتی ہیں،۔آئیے سنتے ہیں خواتین کا اس بارے میں کیا کہنا ہے؛
ٓ
نورین سرور ایک ورکنگ ویمن ہیں ،ان کے مطابق کمر توڑ مہنگائی نے عید کی شاپنگ بہت مشکل ہو گئی ہے,جبکہ ہر روز اشیاءکی قیمتیں بھی مختلف ہو تی ہیں،جس کی وجہ سے مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،

عید الفطر کا تہوار اس لحاض سے بھی بہت اہمیت کا حامل کیونکہ اس سے قبل مسلمان 30 دن کے روزوں کی سعادت حاصل کر کے بے انتہا خوش ہوتے ہیں،اور اسی لئے عید الفطر مناتے ہیں،سارہ حیدر ایک گھریلو خاتون ہیں ،سارہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی تو بہت ہے لیکن عید کی شاپنگ بھی بہت ضروری ہے،

خواتین کی عید کی تےاری سے ہی عید منانے کا اصل لطف آتا ہے،رنگ برنگے ملبوسات،کھنکتی چوڑیاں،مہندی کی خوشبو ،ان سب تےاریوں سے ہی عید کے رنگ ہیں،لیکن مہنگائی کے باعث خواتین ان تمام چیزوں کی خریداری کے موقع پر پس و پیش میں پڑ جاتی ہیں،خصوصا بیٹیوں کی عید کی خریداری پوری کرنا ایک امتحان سے کم نہیں ہوتا،شازیہ آصف ایک گھریلو خاتون ہیں،ان کا کہنا ہے کہ بیٹیوں کے لئے میچنگ کی ہر چیز دلانا اب استطاعت سے باہر ہو گےا ہے،

رمضان المبارک میں اپنی رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ اپنے آخری مراحل میں داخل ہوا ہی چاہتا ہے،عید کے اہم تہوار کے موقع پر خواتین ،خصوصا نوجوان لڑکیوں میں مقابلہ برائے بہترین پہناوا شروع ہو جاتا ہے لیکن کمر توڑ مہنگائی نے اس مقابلے کی بھی کمر توڑ دی ہے،اور خواتین اب نہ صرف اپنے گھر والوں کے لئے بلکہ اپنے لئے بھی عید کی خریداری پھونک پھونک کے کرتی ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *