Eid And Make up عید اور میک اپ

 

عید کا موقع ہو اور خواتین سجے سنوریں نہیں،یہ ناممکن سی بات ہے،عید کے قریب آتے ہی خواتین میک اپ مصنوعات کی خریداری شروع کر دیتی ہیں،تاکہ عید کے موقع پہ وہ خوبصورت سے خوبصرت نظر آئیں،لیکن ان مصنوعات کی خریداری کے وقت ان مصنوعات کا معیاری ہونا نہایت اہم ہے،ڈاکٹر سلوت عسکری ایک ماہر ڈائٹیشن اور بیوٹیشن ہیں،میک اپ مصنوعات کی خریداری کرتے وقت کن باتوں کا خاص خیال رکھنا چاہئے ،اس بارے میں وہ بتاتی ہیں،

رمضان اور پھر عید کے قریب آتے ہی مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے،اس لئے خواتین میک اپ مصنوعات خریدتے وقت معیار کو ایک طرف رکھ کر سستی مصنوعات خریدنے کو ترجیح دیتی ہیں،جو کہ ان کی جلد کے لئے انتہائی نقصان دہ،ڈاکٹر سولت اس بارے میں بتاتے ہوئے کہتی ہیں،

غیر معیاری پروڈکٹس کے استعمال سے یا چہرے کی جلد بہت نازک اور حساس ہونے سے چہرے پر بہت برا اثر پڑتا ہے ،جس سے چہرہ بہت بدنما نظر آنے لگتا ہے،چہرے کے میک اپ مصنوعات کے مضر اثرات سے بچانے کے حوالے سے ڈاکٹر سلوت عسکری مشورہ دیتے ہوئے کہتی ہیں،

عید کے اس خصوصی تہوار کے موقع پر خواتین مختلف بیوٹی پارلرز کا رخ کرتی ہیں،جہاں مختلف کے فیشلز سے اپنے چہرے کو زےادہ سے زیادہ خوبصورت کرانے کی تگ و دو کرتی نظر آتی ہیں،ڈاکٹر سلوت عسکری عید کے اس موقع پر خصوصی طور پر چہرے کو صاف ستھرا اور نکھرا نکھرا نظر آنے کے لئے مفت ٹوٹکے پیش کرتے ہوئے کہتی ہیں،

موقع چاہے عید کا ہو،شادی کا ہو ےا کسی اور خوشی کا،خواتین ہر موقع پر خوبصورت نظر آنا پسند کرتی ہیں،لیکن خوبصورت نظر آنے کے اس شوق میں اپنے چہرے کی جلد کی حساسیت اور نازکی کو بھولنا نہیں چاہئے ،اور میک اپ مصنوعات کے انتخاب کے وقت ان کی قیمت کی بجائے ان کے معیار کو ترجیح دینی چاہئے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *