Written by prs.adminApril 28, 2012
Disable با ہمت معذور لڑ کی
Social Issues . Women's world | خواتین کی دنیا Article
پاکستان کے مختلف علاقوں میں خواتین کی بڑی تعدادجسمانی معذوری کے باوجود کسی نہ کسی ہنر سے وابستہ ہوکر اپنے روزگارکا وسیلہ کررہی ہے۔چار سدہ کی لیلیٰ بھی انھی خواتین میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی معذوری کو اپنی مجبوری نہیں بلکہ اپنی زندگی کا چیلنج بنا لیا ہے۔لیلیٰ سلائی کڑھائی کا کام جانتی ہے، اُسکی خواہش ہے کہ وہ اپنے کام کو مزید توسیع دیتے ہوئے ایک دستکاری سینٹر کھول سکے:
لیلیٰ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاندان کی واحد کفیل ہے اور اسکی خواہش ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کو تمام تر ضروریات زندگی فراہم کرے۔لیلیٰ کا ماننا ہے کہ جسمانی معذوری کسی بھی انسان سے آگے بڑھنے کی خواہش اور محنت کی لگن نہیں چھین سکتی :
لیلیٰ جیسی کئی خواتین ہیںجو کسی نہ کسی ہنر سے وابستہ ہو کر اپنے خاندان کی کفالت کر رہی ہیں اور دنیا کے سامنے مثال پیش کر رہی ہیں کہ معذور افراد بھی دیگر لوگوں کی طرح زندگی کے چیلنجز کو قبول کر سکتے ہیں۔معذوری کا شکار خواتین کو حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے تاکہ یہ خواتین کم سے کم وسائل میںاپنے اور اپنے خاندان کی روزی روٹی کاوسیلہ کرسکیں۔
You may also like
- Solangi Inaugurates Media Training Program at Reactivated Pakistan Broadcasting Academy
- NACTA delegation, DG Information KP discuss media role in peace
- PEMRA to hold bidding for FM Radio licenses on Thursday
- Radio Pakistan achieves significant milestones in ‘digital migration’: Solangi
- Khyber Pakhtunkhwa minister opens podcast studio in UoP Journalism Dept
| M | T | W | T | F | S | S |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | 2 | 3 | 4 | |||
| 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 |
| 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 |
| 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 |
| 26 | 27 | 28 | 29 | 30 | 31 | |

Leave a Reply