Dildar Pervaiz Bhatti’s Birth Anniversary – نامور کمپیئر، کالم نگار اور مصنف دلدار پرویز بھٹی کایوم پیدائش

پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے نامور کمپیئر، کالم نگار اور مصنف دلدار پرویز بھٹی 30 نومبر 1948ءکو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم بھی ادھرہی حاصل کی۔

دلدار بھٹی نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور مدرس کیا تھا اور ساہیوال کے گورنمنٹ کالج میں لیکچرار تعینات ہوئے۔انہیں پنجابی، اردو اور انگریزی میں مکمل عبور حاصل تھا۔

پی ٹی وی کو پنجابی میں پہلا کوئز شو شروع کرنے کا آئیڈیا دلدار پرویز بھٹی نے دیا اور ٹاکرا نامی اس پروگرام سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔اس کے علاوہ میلہ، یادش بخیر، جوان فکر اور پنجند جیسے مقبول عام پروگرام بھی کامیابی سے پیش کئے۔

وہ پی ٹی وی سے 1974ءسے 1994ءتک منسلک رہے اور اس دوران نھوں نے پروگرام کمپیرنگ کو نئی جہتوں سے روشناس کرایا اور اپنے علم و فراست، شائستگی اور حاضر دماغی سے لاکھوں دلوں میں جگہ بنائی۔

انھوں نے اپنی زندگی میں تین کتابوں کو تحریر کیا۔

30 اکتوبر میں امریکہ میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لئے فنڈز جمع کرنے کے دوران دماغ کی شریان پھٹ جانے سے ان کا انتقال ہوا۔