Dieting کم خو را کی کے نقصا نا ت

فربہی مائل افراد میں اسمارٹ اور پر کشش دکھائی دینے کا رجحان ایک فطری عمل ہے جسکے لئے بعض افراد ایکسر سائز کا سہارا لیتے ہیں تو کچھ لوگ ڈائٹنگ کا ۔۔۔لیکن ہمارے ہاں بدقسمتی سے ڈائٹنگ کو محض فاقہ کشی سمجھا جاتا ہے جو لڑکیوں میں نہ صرف جسمانی کمزوری بلکہ نسوانی امراض کا باعث بھی بنتا ہے۔
کڈنی سینٹر پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میںبحیثیت کنسلٹنٹ ڈائٹشن خدمات انجام دینے والی ڈاکٹر فائزہ خان کا کہنا ہے کہ زیادہ تر خواتین پر کشش دکھائی دینے کیلئے سلمنگ سینٹرز جوائن کرتی ہیں جبکہ بیشتر سلمنگ سینٹرز میں کوالیفائیڈ لوگوں کی شدید کمی ہے :
نوجوانی میں جسم کی نشو و نما کیلئے صحت مند غذا کی ضرورت ہوتی ہے ایسے میں لڑکیاں ڈائٹنگ کے نام پر فاقہ کشی شروع کرتی ہیں جس سے نہ صرف نسوانی امراض جنم لیتے ہیں بلکہ آگے چل کر Osteoporosis یا ہڈیوں کی کمزوری کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔ اس بارے میں ڈاکٹر فائزہ خان کا کہنا ہے کہ غیر ضروری ڈائٹنگ کے نتیجے میں غذائی کمی کے باعث خواتین کو مختلف پیچیدگیوں اور بیماریوں کا سامنا ہو سکتا ہے:
ایک سروے کے مطابق دنیا بھر میں ایک تہائی لڑکیاں اپنا وزن گھٹانے کیلئے ڈائٹنگ کرتی ہیںجبکہ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ڈائٹنگ کے دوران یا فوراً بعد خواتین کو زیادہ کھانے کی خواہش ہوتی ہے جس سے وزن پہلے سے زیادہ بڑھ جاتا ہے، اس بارے میں ڈاکٹر فائزہ خان کہتی ہیں:
زیادہ سے زیادہ سبزیوں کا استعمال اور گوشت ، مچھلی اور مرغی سے مکمل پر ہیز بھی بیماریوں کو دعوت دیتا ہے جبکہ مسلز اور ٹشوز کی گروتھ کیلئے پروٹینز ، ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے کیلشیم اور صحت اور نشوو نما کیلئے آئرن، زنک اور وٹامنB12انتہائی ضروری ہیں،اسکے ساتھ ساتھ کم سے کم جنک فوڈز کا استعمال، مناسب ایکسر سائز اور بھر پور نیند ہمیں صحت مند ، تندرست اور چاک و چوبند رکھتی ہے۔
ہم اپنی روز مرہ زندگی کا جائزہ لیں تو ایسے بے شمار لوگ دکھائی دیتے ہیں جو پر کشش نہ ہونے کے باوجود اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں بے حد کامیاب ہوتے ہیں لہٰذا فربہ خواتین موٹاپے کو لے کر کمپلیکس کا شکار ہونے کے بجائے اپنی صلاحیتوں کو درست طور پر استعمال کرنے کی کوشش کریں تو پر سکون اور کامیاب زندگی گزار سکتی ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *