ُPPI NEWS Buleetin 0900 پی پی آئی نیوز بلیٹن

ہیڈ لا ئنز:۔

لیاری میں آٹھ اہم ملزموں کی گرفتاری کا حکم جاری
آئی ایس آئی نے امریکہ کو اسامہ بن لادن کے ٹھکانے کا سراغ دیا، امریکی اخبار کا دعویٰ
مجرم کا ڈھٹائی سے وزارت عظمیٰ پر براجمان رہنا انوکھی مثال ہے، امیر جماعت اسلامی
بھارت کا پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے پر غور
Business
اور
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، چندرپال پہلی بار نمبرون بیٹسمین بن گئے
Weather

خبروں کی تفصیل :۔

کر اچی کے علا قے لیاری میں عزیرجان، حبیب جان اوربابا لاڈلا سمیت 8 اہم ملزموں کی گرفتاری کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ دوسری طرف پولیس اورجرائم پیشہ افرادکے درمیان لڑائی کاسلسلہ جاری ہے۔پولیس کی جانب سے افشانی گلی اورگبول پارک میں کارروائی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور تمام اہم راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق عزیرجان، حبیب جان اوربابا لاڈلا سمیت 8 ملزموں کو کسی بھی وقت گرفتار کر لیا جائے گا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے آئی ایس آئی کے ایک سینئر اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی خفیہ ادارے نے امریکا کو اسامہ بن لادن کے ٹھکانے کا سراغ دیا تھا۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس آئی کا کہنا ہے کہ ہم اسامہ بن لادن سمیت القاعدہ کے سینئر رہنماﺅں کو ڈھونڈنے کی کوششوں میں شامل رہے۔آئی ایس آئی عہدیدار کے مطابق سی آئی اے کو ہم نے ایک موبائل فون نمبر دیا جو بالآخر القاعدہ کے ایک کوریئر تک رسائی کا باعث بنا، جس سے اسامہ بن لادن کا سراغ ملا۔اخبارکے مطابق عہدیدارنے نام نہ ظاہرکرنے کی شرط پربتایا کہ اسامہ بن لادن کو ڈھونڈنے میں امریکی خفیہ اداروں کی مدد پر انہیں بھی سراہا جانا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ سزا یافتہ مجرم کا ڈھٹائی سے وزارت عظمیٰ کے عہدہ پر براجمان رہنا دنیا میں انوکھی اور شرمناک مثال ہے۔اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی رہی سہی عزت خاک میں ملانے کے بجائے مستعفی ہوکر ملک میں انتخابات کا اعلان کر دیں۔انھوں نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑانا اور ان کی تضحیک کرنا پیپلز پارٹی کا معمول ہے۔ملک کو موجودہ بحرانوں کا شکار کرنے میں ن لیگ برابرکی شریک ہے۔

بھارت نے پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے کے بارے میں بات چیت شروع کردی۔اطلاعات کے مطابق پاک بھارت سرحد کے قریب بھارتی شہر بھٹنڈہ میں نئی آئل ریفائنری بنانے والی کمپنی کے سربراہ نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان پاکستان کو تیل کی مصنوعات برآمد کرنے کے بارے میں بات چیت ہوئی ہے۔ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن کے سربراہ ایس رائے چوھدری کے مطابق دونوں حکومتوں کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں،تاہم ابھی کچھ طے نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ جو بھی فیصلہ ہو اسے اقتصادی اعتبار سے درست فیصلہ ہونا چاہیے۔آئل ریفائنری کے افتتاح کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ بھارت کے پاس تیل صاف کرنے کی اتنی صلاحیت ہے کہ وہ تیل کی مصنوعات کو برآمد کرنے کے بارے میں سوچ سکتا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر کے ٹیکس دفاتر آج اور کل رات 10بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اس دوران ٹیکس دہندگان کو بینکاری سہولتوں کی فراہمی کے لیے بھی تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میںدو صفر سے کامیابی کے بعد ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میںآسٹریلیا نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ بھارتی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے، انگلینڈ بدستور سرفہرست اور پاکستان پانچویں پوزیشن پر بر اجمان ہے۔ بیٹنگ میں ویسٹ انڈیز کے چندر پال پہلی باردنیا کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے ہیں۔ پاکستان کے یونس خان چوتھے نمبر پر موجود ہیں، بولنگ میں جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین پہلے، پاکستان کے سعید اجمل دوسرے جبکہ عبدالرحمن دسویں نمبر پر ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ جبکہ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔آج ملک کے چند شہروں میںزیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اسطرح رہنے کا امکا ن ہے ۔ اسلام آباد30اور 15 ،لاہور34اور20، کراچی33اور25، پشاور30 اور 17، کوئٹہ24 اور11، مظفرآباد26 اور14، ساہیوال34 اور18، سر گو دھا 35اور20بہاولنگر36اور21، فیصل آباد34اور19جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سےزیادہ34اورکم سے کم20ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *