Democracy Day جمہوریت کا دن

 

آج دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے،اس بات میں کوئی شک نہیں جمہوریت کی بدولت عورت کو اپنے حقوق جاننے کا موقع ملا اور ہر سطح پر خواتین کو نمائندگی کا حق بھی ملا۔جمہوریت کے فروغ میں خواتین کے کردار اور جمہوریت سے خواتین کو پہنچنے والے ثمرات کے بارے میں جاننے سے قبل یہ جاننا نہایت ضروری ہے کہ جمہوریت اصل میں ہے کیا؟اس حوالے سے ہم نے رابطہ کیا سینٹر فار ہیومن رائٹس ایجوکیشن پاکستان کے ڈائریکٹر سیمسن سلامت سے،جمہوریت کے بارے میں بیان کرتے ہوئے سیمسن سلامت کہتے ہیں:

سیمسن سلامت کہتے ہیں کہ جمہوریت ہونے کے باوجود اب بھی خواتین کو فیصلہ سازی کا حق نہیں دیا جاتا،فیصلہ سازی پر اب بھی مرد کی اجرہ داری ہے،جبکہ عام فرد بھی جمہوریت کے ثمرات سے محروم ہے،

مہناز رحمان عورت فاﺅنڈیشن کی ریزڈینٹ ڈائریکٹر سندھ ہیں،ان کا کہنا ہے کہ جمہوری دور شروع پر خواتین نے سب سے پہلے ووٹ کا حق حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کی اور وہ اپنی اس جدوجہد میں کامیاب بھی ہوئیں،

پاکستان کے قیام کے سلسلے میں چلنے والی جمہوری تحریک کو آگے بڑھانے کے لئے اس وقت کی خواتین نے نہایت جدوجہد کی ،اس حوالے سے مہناز رحمان بتاتے ہوئے کہتی ہیں،

پاکستان میں جمہوریت کے فروغ میں خواتین نے نہایت موثر کردار ادا کیا،اور اس کے ایک بڑی مثال دو بارخاتون وزیر اعظم کا جمہوری طریقے سے منتخب ہونا ہے،مہناز رحمان اس حوالے سے کہتی ہیں،

موجودہ دور کے حوالے سے دیکھا جائے تو جمہوریت کے ثمرات خواتین تک کافی حدتک پہنچے ہیں،اور آج ہر شعبے میں خواتین کی نمائندگی نظر آتی ہے،عورت فاﺅنڈیشن کی ریزیڈنٹ ڈائریکٹر سندھ مہناز رحمان اس بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہتی ہیں،

جمہویت کے فروغ کے لئے پاکستان میں بہت سے ادارے کام کر رہے ہیں،سینٹر فار ہیومن رائٹس ایجوکیشن پاکستان کے ڈائریکٹر سیمسن سلامت اس حوالے سے بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ جمہوریت کے فروغ اور اس کے ثمرات عام خواتین تک پہنچانے اور اس حوالے سے خواتین کو ان کے حقوق سے متعلق آگاہی کے لئے ان کا ادارہ ہر ممکن کوشش کرتا ہے،

پتھر پر پانی کے قطرے مسلسل گرتے رہیں تو ایک روز اس میں بھی سورخ ہو ہی جاتا ہے،خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرنابنیادی طور پر سیاسی جماعتوں اور حکومتوں کی ذمہ داری ہے ،لیکن پاکستان میں یہ ذمہ داری سماجی تنظیموں پر ڈال دی گئی ہے،آج کی عورت جمہوریت کا مطلب سمجھتی ہے،اور نہ صرف سمجھتی ہے بلکہ اس کو اپنے لئے استعمال کرنا بھی جانتی ہے،آج خواتین اگر نمایاں عہدوں پر براجمان ہیں تو اس کے پیچھے بھی خواتین کی شبانہ روز جدوجہد کا ہاتھ ہے،اور انھی کی جدوجہد کی بدولت آج پاکستان میں جمہوریت پنپ رہی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *