cosmetics کاسمیٹکس

کاسمیٹکس کا استعمال خواتین کیلئے ناگزیر ہے ورکنگ ویمن سے لے کر گھریلو خواتین تک کم یا زیادہ کاسمیٹکس کا استعمال سب ہی کرتی ہیں، لیکن بہت کم خواتین میں معیاری اور اچھے برانڈ کی کاسمیٹس استعمال کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے جبکہ یہ بات انتہائی اہم ہے کہ صابن سے لے کر ہیئر ڈائی تک اور فیس پاﺅڈر سے لے کر لپ اسٹک تک ،کاسمیٹکس کی بیشتر اشیاءمیں غیر معیاری اجزاءکا استعمال بھی کیا جاتا ہے، اس لئے میک اپ کٹ کی خریداری کرتے ہوئے صرف معیاری برانڈز کو ہی ترجیح دینی چاہئیے۔اسکن اسپیشلسٹ ڈاکٹر شمامہ کاکہنا ہے کہ امونیا پر مشتمل ہیر ڈائز سے بالوں میں چمک تو آجاتی ہے لیکن خواتین کو اسکے تقصان دہ اثرات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے:

اسکے علاوہ میڈیا پر آنے والے اشتہارات بھی خواتین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لیتے ہیں اور دلفریب مہک کے ساتھ بالوں کو کنڈیشن کرنے کے دعویدار یہ شیمپوز اور کنڈیشنرز بعض اوقات خاصے نقصان دہ بھی ثابت ہوتے ہیں:
ڈاکٹر شمامہ کا کہنا ہے کہ چہرے پر اپلائی کی جانے والی کریموں اور لوشنز کیلئے کم عمر لڑکیاں زیادہ تر بیوٹی پارلرز سے رجوع کرتی ہیں جبکہ اپنی اسکن کی ساخت اور ضروریات کے بارے میں جاننا انتہائی ضروری ہے:
خواتین کیلئے گرمیوں کے موسم میں معیاری سن بلاک کا استعمال انتہائی فائدہ مند ہے لیکن ضروری یہ ہے کہ سن بلاک بھی اسکن اسپیشلسٹ کے مشورے سے اور اپنی جلد کی ضروریات کے مطابق استعمال کیا جائے:
صاف ستھری ترو تازہ جلد خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے اسکے لئے ضروری ہے کہ پھل اور سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا جائے اسکے علاوہ اشتہاری پروڈکٹس کے کے بجائے صرف معیاری اور برانڈڈ کاسمیٹکس کا استعمال کریں، اور سب سے بڑھ کر صحت مند طرز زندگی سے چہرے اور شخصیت کی دلکشی اور خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ ہوتاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *