(Chinese money saving century old Italian companies)اٹلی میں چینی سرمایہ کار سرگرم

شمالی اٹلی میں کاروبار عالمی اقتصادی بحران کے نتیجے میں بری طرح متاثر ہوا ہے اور بینکوں نے قرضے جاری کرنے سے بھی انکار کدیا ہے، تاہم اس صورتحال چینی تاجر مدد کیلئے آگے آئے ہیں۔

Renato Bianchi نے اپنی کمپنی CB Ferrari کی بنیاد 1960ءکی دہائی میں رکھی تھی، اور اسے اٹلی کی کامیاب ترین کمپنیوں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔

 (male) Renato Bianchi ” ہم نے پہلے دیگر کمپنیوں کیلئے الیکٹرونک مشینیںبنانا شروع کیں، اس وقت مارکیٹ میں ہماری جیسی کمپنی نہ ہونے کے باعث ہمیں بہت کامیاب ملی۔ توپھر ہم نے اپنی مصنوعات خود تیار کرنا شروع کردیں”۔

چار دہائیوں تک Renato Bianchi اپناکاروبار بڑھاتے رہے، تاہم گزشتہ دہائی کے دوران عالمی کساد بازاری کے باعث انکی کمپنی ڈوبنا شروع ہوگئی۔

 (male) Renato Bianchi “میں نے کاروبار تبدیل کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کردیا تھا کیونکہ ہمارے پاس کرنے کیلئے کچھ تھا ہی نہیں۔ یسوقت ہمارے مقابلے میں موجود سوئس، جرمن اور اطالوی کمپنیوں نے تو میری کمپنی خریدنے میں دلچسپی بھی ظاہر کرنا شروع کردی تھی اور ہماری ان سے بات چیت جاری تھی”۔

تاہم انھوں نے یورپی کمپنیوں کی جگہ چینی کمپنی کو ترجیح دی۔

 (male) Renato Bianchi “اس معاہدے کی خاص بات یہ تھی کہ چینیوں نے کمپنی کو موجودہ حالت میں برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ یعنی انھوں نے اس وقت کام کرنے والے عملے کو برقرار رکھا اور یہ میرے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ کیونکہ میں اپنے لوگوں کو دھوکہ دینا نہیں چاہتا”۔

Vittorio Bersi اس کمپنی میں پندرہ برس سے کام کررہے ہیں، اور چینی کمپنی سے معاہدے کے بعد وہ اب جنرل منیجر بن گئے ہیں۔

 (male) Vittorio Bersi “ایک ملازم کی حیثیت سے جو اپنے مستقبل اور خاندان کیلئے پریشان ہوتا ہے، کیلئے یہ معاہدہ بہت اہم ہے۔ اس نے ہمارا مستقبل محفوظ کیا، جبکہ ہماری مصنوعات کیلئے چینی منڈی بھی مل گئی”۔

اس کمپنی کو چین کے سرکاری ادارے نے خریدا تھا، جو اپنے ملک میں ایسی ہی مشینیں تیار کرتا ہے مگر اسے مہارت حاصل نہیں، اس خلاءکو وہ بیرون ملک سرمایہ کاری کرکے پر کررہا ہے۔

ماہر معیشت Roberta Rabellotti اس رجحان پر تحقیق کررہی ہیں، اور وہ اسے چینی ترقی کیلئے اہم قرار دیتی ہیں۔

 (female) Roberta Rabellotti “چین کو ایسے اثاثے خریدنے کی ضرورت ہے، جس سے چینی کمپنیوں کو مخصوص شعبوں میں مہارت کی تربیت مل سکے، یہی وجہ ہے کہ چینی اٹلی یا یورپ کا رخ کررہے ہیں۔ تاہم اس کا منفی پہلو یہ ہے کہ جو چیز وہ اٹلی سے سیکھیں گے اس کے بعد اطالوی کمپنیوں کے آپریشنز رک جائیں گے۔ یہ خوف جائز ہے مگر اس کے مقابلے میں مثبت پہلو یہ ہے کہ چینی سرمائے سے اطالوی کمپنیاں مضبوط ہورہی ہیں اور ملکی معیشت ترقی کررہی ہے”۔

تا ہم چین صرف کاروبار میں ہی دلچسپی نہیں دکھارہا۔

Iryna Herasymenko ایک رئیل اسٹیٹ ایجنسی گولڈن اسکائی کی بانی ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ ان کمپنی نے حال ہی میں متعدد گھر اور کاروبار چینی افراد کو فروخت کئے ہیں۔

 (female) Iryna Herasymenko “چینی خریدار عام طور پر اپنے ملک میں چھوٹے کاروبار سے آغاز کرتے ہیں اور جب ان کا کاروبار پھیلنے لگتا ہے تو سرمائے کاری پر غور کرنے لگتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اٹلی کا رخ کررہے ہیں اور یہاں ایسے شعبے ڈھونڈ رہے ہیں جو انہیں چین میں نظر نہیں آتے”۔

Renato Bianchi اپنی کمپنی فروخت کرکے مطمئن ہیں۔

 (male) Renato Bianchi “ماضی میں ہماری کمپنی نے بہت پیسہ کمایا، تاہم ہم نے اپنے ورکرز کو اس ترقی سے فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں دیا، تاہم اب کمپنی کی فروخت سے حاصل ہونیوالی رقم کا بڑا حصہ ان پر خرچ کرکے میں نے یہ قرضہ چکا دیا ہے”۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *