China’s Premier emphasizes need for urgent political reformچینی وزیراعظم کا فوری سیاسی اصلاحات پر زور

(China reform)چینی اصلاحات

چین کے وزیراعظم وین جیاباﺅ نے حال ہی میں فوری سیاسی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا،انھوں نے انتباہ کیا کہ سیاسی اصلاحات کے بغیر چین کی اقتصادی ترقی خطرے میں پڑ جائے گی۔

چینی وزیراعظم نے پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں اپنی غلطیوں پر اظہار معذرت کیا۔

وین(male)”میں نے بطور وزیراعظم نو برس تک کام کیا ہے۔ مجھے اکثر احساس ہوتا ہے کہ بہت سا کام ابھی بھی باقی ہے، اور بہت سی چیزیں ایسی ہیں جنھیں مناسب طریقے سے کرنا ہوگا، ملک کے اعلیٰ ترین ادارے کے سربراہ ہونیکی حیثیت سے مجھے چینی معیشت اور معاشرے کو درپیش مسائل کو حل کرنا چاہئے تھا، تاہم میں ناکام رہا، جس کے لئے میں معذرت خواہ ہوں”۔

انھوں نے فوری سیاسی اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وین(male)”چین میں اصلاحاتی عمل اب بہت اہمیت کا حامل بن چکا ہے، کامیاب سیاسی اصلاحات کے بغیر اقتصادی اصلاحات کے عمل کو پورا کرنا ناممکن ہے اور اس کے باعث اس شعبے میں حاصل ہونیوالی کامیابیاں رائیگاں چلی جائیں گی۔ چینی معاشرے میں سامنے آنیوالے نئے مسائل کو حل نہ کیا گیا تو ایک بار پھر ہمارے ملک میں ثقافتی انقلاب برپا ہوسکتا ہے”۔

چینی سیاست کے ماہر Chongyi Feng سڈنی یونیورسٹی کے پروفیسر ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ چینی وزیراعظم کے خطاب میں دو چیزیں بہت اہم ہیں۔ان میں سے پہلا نقطہ ملک میں تبدیلی لانے کے لئے عوامی دباﺅ کا ذکر ہے۔

Chongyi Feng(male)”سماجی انتشار، کرپشن اور دیگر مسائل کے باعث عوام موجودہ صورتحال سے ناخوش ہیں۔ ان کے خطاب کا دوسرا نقطہ میرے خیال میں Chongching model کی جانب اشارہ دینا ہے”۔

Chongching model کا مطلب کمیونسٹ پارٹی کی قیادت پر شہریوں کے عدم اعتماد کا اظہار ہے، چین میں آنیوالے عوامی انقلاب کے دوران لاتعداد افراد نے اپنی جان قربان کی، Feng کا کہنا ہے کہ چند افراد اس طرح کی خونریزی کو ایک بار پھردہرانا نہیں چاہتے۔

فینگ(,a;e)”یہ حقیقی انتباہ ہے، میرا مطلب ہے کہ چین میں حکومت کے پاس ہی اصل طاقت ہوتی ہے، تو اگر سماجی انتشار پر قابو نہ پایا گیا تو پورے معاشرے اور ملک کو خونریز حالات کا سامنا ہوسکتا ہے”۔

فینگ چینی وزیراعظم کی مقبولیت کے حوالے سے اظہار خیال کررہے ہیں۔

فینگ(male)”یہ ٹھیک ہے کہ بہت سے لوگ وین سے خوش نہیں، مگر بہت سے حلقے موجودہ قیادت سے خوش اور اس کےساتھ ہیں”۔

 چینی وزیراعظم نے اپنے خطاب کے دوران یہ بھی کہا کہ چینی کرنسی کی قدر میں حقیقی کمی کا اس برس امکان نہیں، جس کا سبب عالمی معیشت کی سست روی اور امریکہ میں کساد بازاری ہے۔ Paul Cavey ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے ماہر معیشت ہیں۔

Paul Cavey(male)”عالمی معیشت میں بہتری کے بغیر چینی کرنسی پر دباﺅ برقرار رہے گا اور اس کی قدر میں اضافہ ہوگا”۔

چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور امریکہ نے حال ہی میں چین کے خلاف ڈبلیو ٹی او میں شکایت دائر کی ہے۔ تاہم Paul Cavey کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلق برقرار رہے گا۔

Paul Cavey(male)”ایک دوسرے پر عدم اعتماد کے باوجود دونوں فریقین تعلقات کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں”۔

چینی پارلیمنٹ نے اپنے اجلاس کے دوران پولیس کو نئے اختیارات دینے کی منظور بھی دی۔Chonyi Feng کا کہنا ہے کہ اس سے شہریوں کے خلاف پولیس کے مظالم کی شرح میں اضافہ ہوگا۔

Chonyi Feng(male)”لوگ اس قانون کی منظوری پر مشتعل ہیں، میرے خیال میں پولیس کو ملزمان سے نمٹنے کے لئے اس طرح کے اختیارات دینا انتہائی خراب اور سفاکانہ عمل ہے”۔

چین کی اعلیٰ قیادت میں رواں برس اکتوبر میں تبدیلی آئے گی اور Xi Yingping صدر جبکہ Li Keqiang وزیراعظم بن جائیں گے۔فنگ کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ نئی قیادت کس حد تک وین جیاباﺅ کے انتباہ پر توجہ دے گی۔

فینگ(male)”متعدد شہری اور چینی عالم کہہ رہے ہیں کہ کمیونسٹ پارٹی کا اقتدار اب پانچ سے دس برس تک ہی چلے گا، جس سے بچنے کیلئے اسے نئی نسل کی قیادت کو سامنے لانا ہوگا، ورنہ یہ پارٹی سماجی طاقتوں کے دباﺅ کے باعث ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی”۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *