Chemical Reaction Of Makeup Products میک اپ مصنوعات کے نقصا نا ت

 

کیلی فورنیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے یہ درےافت کیا ہے کہ ٹرائی کلو سان نامی ایک کیمکل جو سینکڑوں گھریلو اور میک اپ مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے سے خواتین نہ صرف دل کے مسائل میں مبتلاءہو سکتی ہیں بلکہ مختلف دیگر بیماریوں کا بھی شکار ہو سکتی ہیں،خصوصا لپ اسٹک کے استعمال خواتین کی صحت کے لئے انتہائی مضر ہیں،کیمکل ہوتے کیا ہیں ؟اس حوالے سے ڈاکٹر سلوت عسکری جو کہ ایک ماہر بیوٹیشن اور ڈائٹیشن ہیں بتاتی ہیں:

میک اپ مصنوعات میں سب سے زیادہ استعمال لپ اسٹک کا ہوتا ہے۔ڈاکٹر سلوت کہتی ہیں کہ لپ اسٹک کوکیمکل کے مضر اثرات سے قطع نظر بہت زےادہ خوبصورت بنا کر پیش کیا جاتا ہے،

ویسے تو تقریبا تمام ہی میک اپ مصنوعات خواتین کے جسم کو اندرونی و بیرونی طور پر متاثر کرتی ہیں لیکن لپ اسٹک ایک ایسی پروڈکٹ ہے جس کے بہت زےادہ استعمال سے خواتین کی صحت کو بہت نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے،اس کی وجوہات بتاتے ہوئے ڈاکٹر سلوت کہتی ہیں۔

ان مصنوعات کے بے دریغ استعمال سے خواتین کی صحت کو کیا خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ،اس حوالے سے ڈاکٹر سلوت عسکری کا کہنا ہے،

میک اپ مصنوعات بنانے والی تمام کمپنیوں کو مصنوعات کی تےاری کے دوران اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئے کہ مضر صحت کیمکلز ان مصنوعات میں شامل نہ کئے جائیں،اس کے علاوہ ان کیمکلز سے متعلق آگاہی سے بھی ان کے مضر اثرات سے کافی حد تک محفوظ رکھ سکتی ہے،ڈاکٹر سلوت کا اس بارے میں کہنا ہے،

لپ اسٹک خواتین کی آرائش و زیبائش کا ایک اہن حصہ ہے،اس کے بناءخواتین کا بناﺅ سنگھار ادھورا ہی رہتا ہے،لپ اسٹک میں موجودکمیکلز کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے ڈاکٹر سلوت عسکری چند مفید ٹوٹکے بتاتے ہوئے کہتی ہیں،

بناﺅ سنگھار خواتین کا حق بھی ہے اور مجبوری بھی،لیکن آج کل کی میک اپ مصنوعات سے خواتین کی جلد اور صحت کو نہایت سنگین خطرات لاحق ہیں،اور ان خطرات کو ختم کرنے میں سب سے اہم کردار نہ صرف خود خواتین کا ہے جو قدرتی طریقے اختیار کر کے ان نقصانات سے بچ سکتی ہیں بلکہ میک اپ مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کی احتیاط سے بھی خواتین کا بھلا ہو سکتا ہے۔