Chaar Sadda چار سدہ کی خو اتین کے مسا ئل

پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں خواتین کے حوالے سے بے شمار مسائل موجود ہیں، چار سدہ بھی ایسا ہی ایک اعلاقہ ہے جہاںخواتین کومختلف قسم کی دشواریوں کا سامنا ہے، اس بارے میں ہم نے ارش نگر این جی او کی سربراہ اورپی پی پی شیر پا ﺅ خواتین ڈویژن کی صدر زاخدہ خمیج سے با ت کی تو انھوں نے بتایا کہ چار سدہ میں غیرت کے نام پر خواتین کو قتل کرنے کی شرح بہت زیادہ ہے جبکہ لڑکیوں کو تعلیم دلوانے کا رجحان نہیں ہے جسکے ذمے دار والدین ہیں :
اس حوالے سے چار سدہ میں کئی این جی اوز بھی سر گرعمل ہیں جو نہ صرف خواتین کے مسائل کو اجاگر کر رہی ہیں بلکہ خواتین میں اُنکے حقوق کے حوالے سے شعور بیدار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں:
چار سدہ میںغیرت کے نام پر ہونے والے قتل کے بیشتر واقعات رپورٹ نہیں ہوتے ہیں ،اسکے علاوہ چار سدہ میں خواتین کو جائیداد اور وراثت میں حصہ بھی نہیں دیا جاتا جسکی وجہ سے یہاں کی خواتین میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے:
چار سدہ میں خواتین کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کی اہم وجوہات شعور و آگہی کی کمی،تعلیم کا فقدان اورفرسودہ علاقائی رسم و رواج ہیںجنکی وجہ سے خواتین اپنے حقوق سے محروم ہیں اور اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف آواز تک بلند نہیں کر سکتی ہیں۔اس سلسلے میں چار سدہ کی مقامی خواتین میں شعور و آگہی پیدا کرنے اور اُنھیں اُنکے حقوق سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں مختلف سطح پر خواتین کاﺅنسلرز بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔