Benazir Bhutto’s Death Anniversary بے نظیر بھٹو کی برسی

ذو الفقار علی بھٹو کی بڑی صا حبزا دی سا بق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو 21 جو ن 1953 کو کرا چی میں پیدا ہوئیں آ پ نے اپنی ابتدا ئی تعلیم بھی کرا چی میں ہی حا صل کی ۔بے نظیر کے والد اور سا بق وزیر اعظم ذو الفقار علی بھٹو کو 1977 میں جنرل ضیا ءالحق کی فو جی حکومت نے اقتدا ر سے الگ کر کے ایک مقد مے میں پھا نسی کی سزا سنا دی تھی جس پر عملدر آ مد 1979 کیا گیا تھا پا کستانی سیا سی منظر نا مے پر بے نظیر کا سحر کا آ غا ز اس وقت ہوا جب 1986 میں جلا وطنی کے بعد وطن وا پسی پر ان کا شا ندا ر استقبا ل کیا گیا ۔
1988 میں بی بی ملک کی پہلی خا تو ن وزیر اعظم منتخب ہو ئیں 1990 میں سا بق صدر غلا م اسحا ق خا ن نے ان کی حکومت بر طرف کر دی لیکن 1993 کے انتخا با ت میں وا ضح کا میا بی حا صل کر نے کے بعد وہ دو با رہ وزیر اعظم منتخب ہو گئیں ۔اس بار بھی تین سال بعد 1996 میں سا بق صدر فا رو ق لغا ری نے ان کی حکومت کا خا تمہ کر دیا 1997 کے الیکشن کے بعد انہیں اپنے بچو ں کے ہمرا ہ جلا وطنی اختیا ر کر نا پڑی پا کستان میں جنرل پرویز مشرف کی فو جی حکومت کے خا تمے میں بے نظیر کی سیا سی بصیرت کو خا صا اہم تصور کیا جا تا ہے 18 اکتو بر 2007 کو وطن وا پسی پر ایک مرتبہ پھر ان کا شا ندار استقبا ل کیا گیا تا ہم کا ر سا ز رو ڈ پر بی بی کے استقبا ل کیلئے آ نے والی ریلی میں خو د کش دھما کے کی وجہ سے درجنو ں افراد ہلا ک اور سینکڑو ں زخمی ہو گئے ۔
مگر دو سری مرتبہ را ولپنڈی میں قسمت نے ان کا سا تھ نہیں دیا اور 27 دسمبر 2007 کو بے نظیر لیا قت با غ میں عوا می جلسے سے خطا ب کے بعد نا معلو م شخص کی فا ئرنگ اور پھر خود کش حملے کے با عث ذکمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے اس دنیا ئے فا نی سے کو چ کر گئیں
اپنی شہا دت سے چند رو ز قبل ایک انٹر ویو میں بے نظیر بھٹو نے کہا تھا کہ انہیں القاعدہ اور طا لبا ن کی جا نب سے اپنی جا ن کا خطرہ ہے
ان کے قتل سے جڑے تجسس کا سلسلہ تا حا ل قا ئم ہے مقا می تحقیقی ادارو ں کے علا وہ بر طا نیہ کے اسکا ٹ لینڈ یا رڈ ،امریکہ کی FBI کے علا وہ اقوام متحدہ کی خصو صی تحقیقاتی کمیشن نے بھی سا نحے کی تفتیش میں حصہ لیا ابتدا ئی طو ر پر وا قعے میں کا لعدم تحریک طا لبا ن پا کستان کو ملوث قرار دیا گیا تھا ]تا ہم حتمی طو ر پر واقعے کے اصل ذمہ دا را ن کے نا م تا حا ل سا منے نہیں آ سکے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *