پاکستان سے تعلق رکھنے والی دنیا کی کم عمرترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کی پہلی برسی آ ج منائی جا رہی ہے۔
آئی ٹی ایکسپرٹ ارفع کریم محض16سال کی عمر میں گزشتہ برس 14جنوری کو مختصرعلالت کے بعد دوران علاج لاہور کے سی ایم ایچ اسپتال میں انتقال کر گئی تھیں۔
2فروری1995ءکو صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے گاو¿ں چک نمبر فور جےبی رام دیوالی میں آنکھ کھولنے والی ارفع کریم نے9 برس کی عمر میںمائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈپروفیشنل امتحان پاس کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیاتھا۔
انہوں نے دنیاکی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کااعزاز حاصل کرنے کے علاوہ فاطمہ جناح گولڈ میڈل،سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اور صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس دیگر اعزازات حاصل کئے۔
ارفع کو دنیا کا سب سے کم عمر ترین مائیکرسافٹ پروفیشنل تسیلم کرتے ہوئے بل گیٹس نے اس کامیابی پر ارفع کریم کوخصوصی طور پرامریکہ بلا کران سے ملاقات کی اوراسے ایم سی پی سیزکی سند دی،جب ارفع کو اس اعزاز سے نوازا جارہا تھا تو اس نے فخر سے کہا کہ میں اس قوم کی بیٹی ہوں جو ترقی پذیر ہے اور انشا اللہ دنیا میں ایک دن میں اس ملک کے نام سے پہچانی جاو¿ں گی۔
پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والی یہ پری بائیس دسمبر کو طبیعت بگڑنے پرلاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں علاج کیلئے داخل ہوئی اور طویل کومہ میں رہنے کے بعدچودہ جنوری کی شب کو خالق حقیقی سے جاملی۔