Women first football stadium پہلا فٹبال و ہاکی اسٹیڈیم

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں خواتین کے لئے پاکستان کا پہلا فٹبال و ہاکی اسٹیڈیم تعمیر کیا گیا ہے۔ اس اسٹیڈیم کی تعمیر خواتین کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں ،اور خواتین پرسکون ہو کر ان کھیلوں میں اپنی کارکردگی بہتر طور پردکھا سکینگی،خواتین کے لئے علیحدہ فٹبال و ہاکی اسٹیڈیم کی تعمیر سے نہ صرف خواتین آزادی سے ان کھیلوں میں حصہ لے سکینگی بلکہ اس طرح بین الاقوامی معیار کی ٹیمیں بھی تےار ہو سکینگی،اس حوالے سے وزیر کھیل سندھ ڈاکٹر محمد علی شاہ کاکہنا ہے
اگرچہ یہ اسٹیڈیم صرف خواتین کے لئے تعمیر کیا گےا ہے لیکن مردوں کے داخلے کی اجازت کس حد تک ہے اس بارے میں ڈاکٹر شاہ کا کہنا ہے،
اسٹیڈیم کی تعمیر اب مکمل ہو چکی جس کا بہت جلد افتتاح بھی کر دیا جائے گا،اس بارے میں ڈاکٹر شاہ کہتے ہیں،
خواتین کے لئے علیحدہ گراﺅنڈ کا انتظام کرنا بہت مشکل اور مہنگا ثابت ہوتا ہے،خواتین کے لئے علیحدہ فٹبال و ہاکی گراﺅنڈ کی تعمیر سے گراﺅنڈ کے انتظام کی مشکل آسان ہو گئی ہے،اس کے علاوہ اس اسٹیڈیم کی تعمیر سے نوجوان لڑکیوں کے والدین بھی اپنی بیٹیوں کے حوالے سے مطمئن رہینگے ,سعدیہ شیخ ،پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ویمن ونگ کی جنرل سیکرٹری ہیں، وہ اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں،
خواتین کے لئے علیحدہ فٹبال و ہاکی اسٹیڈیم کی تعمیر خوش آئند اور نہایت احسن اقدام ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ اس طرح کے اسٹیڈیم ملک بھر میں تعمیر کئے جائیں اور خواتین کے دیگر کھیلوں کے لئے بھی علیحدہ علیحدہ گراﺅنڈز اور اسٹیڈیمز تعمیر کئے جائیں تا کہ ہماری خواتین نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی طور پر بھی کھیلوں کے شعبے میں اپنی صلاحیتیں منوا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *