بزنس ویمن کیلئے نئے رجحانات کے فروغ اور ملکی و غیر ملکی سطح پر کاروبار سے منسلک خواتین کو زیادہ سے زیادہ مثبت مواقع فراہم کرنے کیلئے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ایکسپو2012 کا انعقاد کیا گیا جسکا ٹائٹل تھاWomen in Creative Industry۔۔۔
ہینڈ میڈ گارمنٹس،دستکاری،زیورات،فرنیچر،اشیائے آرائش اور مختلف کھانوں سے سجے رنگا رنگ اسٹالز نہ صرف لوگوں کی توجہ کا مرکز تھے بلکہ پاکستان کے تمام علاقوں اور ثقافتوں کی نمائندگی بھی کر رہے تھے۔
اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی صدر ثمینہ فضل کا کہنا ہے کہ خواتین کی جانب سے ایکسپو2012کا بہت اچھا فیڈ بیک دیکھنے میں آیا ہے:
ثمینہ فضل کا کہنا ہے کہ ایکسپو2012میں بڑی تعداد میں مختلف سفارت خانوں کی شرکت سے امید کی جا سکتی ہے کہ پاکستان میں کاروبار کرنے والی خواتین کے انٹرنیشنل مارکیٹ کے ساتھ روابط میں بھی اضافہ ہو گا:
ایکسپو2012میںشرکت کرنے والی حنا اعجاز کا کہنا ہے کہ ایکسپو2012کے ذریعے نہ صرف انھیں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا بلکہ اس ایونٹ کے ذریعے خریداروں، ڈسٹری بیوٹرز اور دیگر انٹر پرنیئرزکے ساتھ انکے روابط میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی صدر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی روابط کے فروغ اور پاکستان میں موجود ٹیلنٹ کو انٹرنیشنل لیول پر متعاف کروانے میں اس نوعیت کے ایونٹس اہم کردار ادا کر سکتے ہیں:
یونائیٹڈ نیشزاندسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی کنٹری چیف سعدیہ یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین کی تخلیقی صلاحیتو ں کو صرف اور صرف پالش کرنے کی ضرورت ہے ،جبکہ اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی صدر ثمینہ فضل کا کہنا ہے کہ ایکسپو2012میں پاکستان کی ثقافت کے تمام تر رنگ اپنی پوری دلکشی کی ساتھ موجود تھے ، جنہیں ایونٹ میں شرکت کرنے والے تمام افراد نے بے حد پسند کیا:
ویمن انٹر پرنیئرز کی حوصلہ افزائی کیلئے منعقد کئے گئے اس خصوصی ایونٹ میںاسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ یونائیٹڈ نیشزاندسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن،فرسٹ ویمن بینک،خوشحالی بینک لمیٹڈ اور پاکستان اسٹون ڈیولپمنٹ کمپنی نے بھی تعاون کیا۔اس نوعیت کے ایونٹس سے کاروبار سے منسلک خواتین کیلئے نئے مواقع جنم لیں گے جس سے ملک کی اقتصادی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔