World TB Day عا لمی یو م تپ دق

پاکستان سمیت آج پوری دنیا میں تپِ دق کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر اس مہلک مرض کوروکنے کے ساتھ ساتھ اس مرض میں مبتلا افراد کیلئے موثر علاج کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کرنا ہے۔
اس وقت دنیا بھر میں ہر سیکنڈ میں ٹی بی کا وائرس کسی ایک فرد کو متاثرکررہا ہے اور اب بھی ہر20سیکنڈ میں ایک فرد اس مہلک مرض سے ہلاک ہورہا ہے جبکہ روزانہ 200بچے بھی ٹی بی کے مرض سے جاں بحق ہو رہے ہیں۔
2010ءکے دوران 88لاکھ افراد ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہوئے جبکہ 14لاکھ افراد مرض کا مقابلہ نہ کرتے ہوئے ہلاک ہوئے۔ یوں روزانہ اوسطاً 24 ہزارافراد اس مرض میں مبتلا اور 3835 افراد ہلاک ہوئے۔
دنیا میں تپِ دق کے مرض سے مردزیادہ متاثر ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کل مریضوں کا دوتہائی مردوں پر مشتمل ہے جبکہ ایک تہائی مریض خواتین ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین چھوٹی عمر میں ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہوجاتی ہیں اور عالمی سطح پر 15سے 44سال کی عمر کی خواتین کی ہلاکت کی تیسری بڑی وجہ بھی تپِ دق ہے۔
پاکستان میں 7لاکھ ٹی بی کے مریض ہیں جبکہ سالانہ 4لاکھ نئے مریضوں کی تشخیص ہو رہی ہے۔پاکستان میں 49فیصد خواتین تپِ دق کے مرض میں مبتلا ہوتی ہیں۔
پاکستان میں ٹی بی کے مرض پر تاحال قابو پانے میں کوئی کامیابی نہیں حاصل ہوسکی اور یہی وجہ ہے کہ 2010ءکے دوران بھی ملک میں 2لاکھ 69ہزار افراد اس مرض میں مبتلا ہوئے جبکہ 64ہزار 500افراد ہلاک ہوئے۔ ملک میں 50فیصد مریض پھیپھڑے کی ٹی بی میں مبتلا ہیں جبکہ 20فیصد دیگر اقسام کی ٹی بی کا نشانہ بنتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *