World Museum Day عجا ئب گھرو ں کا عا لمی دن

پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں عجائب گھروں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا دن منایا جارہا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے تعاون سے انیس سو چھیالیس میں قائم ہونے والی دنیا بھر کے عجائب خانوں کی تنظیم انٹرنیشنل کونسل آف میوزیم نے مئی 1977 میں ماسکو میں ہونے والے اجلاس میں 1978 سے ہر سال اٹھارہ مئی کوانٹرنیشنل میوزیم ڈے منانے کا فیصلہ کیا،جس کے بعد سے ہر سال اس کونسل کے ایک سو چھیالیس رکن ممالک اور بیس ہزار سے زیادہ انفرادی ارکان اس دن کواس نکتہ نظر کے ساتھ مناتے ہیں کہ دنیا بھر کے عوام میں تہذیب اور تاریخ کے ساتھ ماضی کو مخفوظ رکھنے اور اسکے مسلسل مطالعے کا شعور پیدا کیا جائے۔
پاکستان میں قدیم ترین میوزیم لاہور کا عجائب گھر ہے جسکی بنیاد1855 میں رکھی گئی تھی۔ یہاں گندھارا آرٹ کے نایاب مجسموں کے علاوہ منی ایچر مصوری کے تاریخی تین ہزار نمونے اور چالیس ہزار سے زائدسونے،چاندی اور تانبے کے سکے موجود ہیں۔ میوزیم کی لائبریری میں تیس ہزار سے زائد کتابیں،جرائد،اخبارات اور تاریخی دستاویزات موجود ہیں۔عالمی سطح پر معروف پاکستانی عجائب گھروں میں ٹیکسلا اور ہڑپہ کے عجائب گھر شامل ہیں۔ جبکہ اسلام آباد میں نیچرل ہسٹری میوزیم اور کراچی میں قومی عجائب گھر ہے۔
ایشیا کا سب سے بڑا نجی عجائب گھر لاہور کے بھاٹی دروازے میں ہے،جسے 1777ءمیں فقیر خاندان نے قائم کیا تھا،جسکی مناسبت سے اس کا نام بھی فقیر خانہ میوزیم ہے اور اس میں سکھ اور مغلیہ عہد کے علاوہ برصغیر میں مختلف اسلامی عہد کی تیس ہزار سے زیادہ نادرونایاب چیزیں ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *