World Hepataitis Day ہیپا ٹا ئٹس سے بچا ئو کا عا لمی دن

پاکستان سمیت آج پوری دنیا میں ہیپا ٹائٹس کے خلاف جنگ اور اس سے بچاو سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا عالمی دن منایا جارہاہے جس کا مقصد عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے مرض پر قابو پانے کے ساتھ ماحول کو صاف رکھنے اور شفاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
اس وقت دنیا کی کل آبادی کا 6 فیصد اس مرض کا شکار ہے اور سالانہ 10 لاکھ سے زائد افراد مرض کا مقابلہ کرتے ہوئے ہلاک ہوجاتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق عالمی سطح پر ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا نصف بی وائرس میں مبتلا ہے اور ہر سال تقریباً 6لاکھ افراد بی وائرس سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ عالمی سطح پر 60 فیصد افراد بی جبکہ 35فیصد سی وائرس کے باعث ہلاک ہوتے ہیں۔
پاکستان میں بھی مرض تیزی سے بڑھتا جارہا ہے اور ملک کی آبادی کی اکثریت اس مرض کا شکار ہے۔ جس کی بنیادی وجہ اگر ایک طرف گندگی اور آلودگی ہے تو دوسری جانب ملک میں صحت کی بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے، ملک میں بجٹ کا ایک فیصد بھی صحت پر خرچ نہیں کیا جاتا جس سے نہ صرف مہلک بیماریوں پر قابو پانا مشکل ہوگیا ہے بلکہ اس سے ان بیماریوں سے ہلاک ہونے والی اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ہیپاٹائٹس سی سب سے زیادہ پنجاب جبکہ بی سب سے زیادہ بلوچستان اور کوہستان میں پایا جاتا ہے۔یہ مرض مردوں کی نسبت خواتین میں زیادہ پایا جاتا ہے اور یہ مرض زیادہ تر 35 سے 50 سال عمر کے افراد کو متاثر کرتا ہے۔ایک طبی ما ہر ہیپا تا ئٹس کی بیما ری کی وجو ہا ت بتا رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *