Women’s Day خواتین کا عالمی دن

پاکستان سمیت آج پوری دنیامیں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد دنیا کے مختلف معاشروں میں خوا تین کیساتھ ہونے والی زیادتیوں اور نا انصافیوں کے خلاف آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ خواتین کو ان کے بنیادی سماجی، سیاسی اور معاشی حقوق کے بارے میں روشناس کروانا ہے۔ خواتین کہیں تشدد کا سامنا کررہی ہیں تو کہیں تعلیم ور صحت کے شعبے میں نا انصافی ان کامقصدر بن چکی ہے۔ اس وقت عالمی ناخواندہ آبادی کا دو تہائی بدستور خواتین پر مشتمل ہے اور بیشتر ممالک میں خواتین کے لئے تعلیم جیسی بنیادی ضرورت کی سہولیات کا فقدان ہے۔ خواتین کی تعلیمی بدحالی کا اندازہ یونیسکو کے ان اعداد و شمار سے لگایا جاسکتا ہے کہ افریقی اور عرب خطوں میں ہر دوسری جبکہ ایشیائی خطے میں ہر 5 میں سے 3 خواتین ناخواندہ ہیں۔ پاکستان اور بھارت میں خواتین تعلیمی شعبے میں نمایاں مقام حاصل نہ کرسکیں اور ملک میں صرف 45 جبکہ بھارت میں 46.5 فیصد خواتین ناخواندہ ہیں۔ ملک میں خواتین کی خواندگی کے حو الے سے پنجاب 51 فیصد خواندہ خواتین کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے جبکہ 42.5 فیصد کے ساتھ سندھ دوسرے، 30.5 کے ساتھ خیبر پختونخوا تیسرے اور 25 فیصد کے ساتھ بلوچستان چوتھے نمبر پر ہے۔ خواتین کے ساتھ زیادتیوں کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا کے غذائی قلت کے کل شکار افراد کا 60 فیصد خواتین پر مشتمل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *