Sports Women And Media خواتین کھلا ڑی اور میڈیا

اخبارات ہوں یا ٹی وی چینلز، ریڈیو ہو یا انٹرنیٹ کی دنیا۔۔۔پاکستان میں خواتین کھلاڑیوں کیلئے آگے آنے کے مواقع تومحدود ہیںہی ساتھ ہی اُن کی کامیابیوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا رجحان بھی کم ہی دیکھنے میں آتا ہے۔ کرکٹ ہو یا ٹینس ۔۔۔خواتین کھلاڑیوں کی ٹیم کہاں کس کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے،اِسکے بارے میں میڈیا کی جانب سے کم سے کم کوریج فراہم کی جاتی ہے، اسکی وجہ خواتین کیلئے عدم مساوات پر مبنی سماجی رویہ ہے یا پھرخواتین کھلاڑی کھیل کے میدان میں کامیا ب نہیں ہیں ، اس بارے میں ہم بات کرتے ہیں روزنامہ ایکسپریس Tribuneکی اسپورٹس رپورٹر نتاشہ راحیل سے:
اس معاملے میں بین الاقوامی میڈیا کی صورتحال قطعی مختلف ہے، عالمی سطح پر خواتین کھلاڑیوں کیلئے اپنی صلاحیتوں کو منوانے اور اپنی کامیابیوں کو دُنیا کے سامنے پیش کرنے کے یکساں مواقع موجود ہیں،اس بارے میں نتاشہ راحیل کہتی ہیں:
صبح¿ نو کی چیئر مین اور ٹینس ٹورنامنٹس کی آرگنائزر شاہدہ فاروق کا کہنا ہے کہ ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال کے باعث خواتین کھلاڑیوں کو آگے آنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے:

فیڈریشنز کی عدم دلچسپی اور خواتین کوچز کا تعداد میں کم ہونا بھی خواتین کھلاڑیوں کیلئے مشکلات کا باعث ہے ، کامیابی ابھی خواتین کھلاڑیوں سے کچھ فاصلے پر ہے ،اس سلسلے میں خواتین کو مثبت مواقع فراہم کرنے اور حوصلہ افزائی کیلئے میڈیا کے ساتھ ساتھ والدین اور حکومتی اداروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *