Women Rights Commission ویمن رائٹس کمیشن

خواتین کو اُن کے حقوق اور معاشرے میں جائز مقام دلانے کیلئے سینیٹ کی جانب سے ویمن رائٹس کمیشن کے قیام کیلئے بِل کی منظوری خوش آئند اقدام ہے۔ پاکستان کی آبادی کا52فیصد حصہ خواتین پر مشتمل ہے جو مردوں کے معاشرے میں معاشی، سماجی اور قانونی عدم مساوات کے خلاف اپنے حقوق کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں۔ ویمن رائٹس کمیشن کے قیام سے اُن خواتین کی شکایات کا ازالہ ہو سکے گا جو قانونی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث ظلم و ستم کی چکی میں پِس رہی ہیں ، صلاحیتوں کے باوجود معاشرے میں اپنا مقام حاصل کرنے میں ناکام ہیں اور وہ خواتین جو معاشی ترقی کی دوڑ میں شامل ہیں لیکن سماجی رکاوٹوں کا شکار ہیں۔
ویمن رائٹس کمیشن کیا ہے اور یہ خواتین کیلئے کس طرح کام کرے گا۔۔اس بارے میں ہم بات کرتے ہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کی ایڈووکیٹ اور پاکستان ویمن لائرز ایسوسی ایشن کی صدر نور ناز آغا سے:
قانونی مسائل کا شکار خواتین کی مدد کیلئے ویمن رائٹس کمیشن کیا کردار ادا کرے گا اس حوالے سے نور ناز آغا کا کہنا ہے:
ویمن رائٹس کمیشن کا قیام اُمید کی کرن ہے ، اُن خواتین کیلئے جو برسوں سے اپنے حقوق کی جدوجہد میں مصروف ہیں، اُن خواتین کیلئے جو ترقی کی دوڑ میں شامل ہو نا چاہتی ہیں اور اُن خواتین کیلئے جو چادر اور چار دیواری کے باوجود بھی محفوظ نہیںہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *