Women Makeup Artist خوا تین میک اپ آرٹسٹ

ٹی وی ڈراموں ،خبروں اور دیگر پروگراموں میں نظر آنے والے خوبصورت چہرے دلوں کو خوب بھاتے ہیں ،لیکن ان چہروں کو خوبصورت بنانے میں بنیادی کردار میک اپ آرٹسٹ کا ہوتا ہے جو ٹی وی اسکرین پر تو نظر نہیں آتے لیکن ان کے کام کی مہارت ٹی وی اسکرین پر نظر آنے والے چہروں میں جھلک رہی ہوتی ہے۔اس شعبے میں زےادہ تر خواتین نمایاں نظر آتی ہیں ۔ایک عام بیوٹیشن اور میڈیا میک اپ آرٹسٹ کے کام میں کیا فرق ہوتا ہے اور خواتین کو اس شعبے کا انتخاب کس حد تک کرنا چاہئے یہ بتا رہی ہیں فرزانہ گل جو کہ ایک معروف ٹی وی چینل کی میک اپ آرٹسٹ ہیں،
میڈیا میں بطور میک اپ آرٹسٹ اب بہت سی خواتین شمولیت اختیار کر رہی ہیں لیکن اس شعبوں میں بہت سی سہولیات کی کمی ہے جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ،لبنی ایک مشہور و معروف ٹی وی چینل میں بطور میک اپ آرٹسٹ خدمات سر انجام دے رہی ہیں ،اس حوالے سے ان کا کہنا ہے،
خواتین کے لئے اس شعبے میں آنے کے لئے ماحول بہت اچھا ہے ،جبکہ میڈیا میں میک اپ آرٹسٹ کا کردار بھی بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے،اس بارے میں لبنی کا کہنا ہے،
خواتین کے لئے اس شعبے میں مزید آگے بڑھنے کے لئے کسی بھی قسم کی پیشہ ورانہ تربیت کا انتظام نہیں ہے ،اس حوالے سے فرزانہ گل بتاتی ہیں،
فی زمانہ ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت سے انکار نا ممکن ہے،دنیا بھر میں اس شعبے نے بہت تیزی سے ترقی کے منازل طے کئے ہیں ،جبکہ پاکستان میں بھی اب تفریح اور معلومات کا سب سے بڑا ذریعہ ٹی وی چینلز ہی ہیں ،اور ان چینلز کے ذریعے ٹی وی اسکرین پر خوبصورت اور جاذب نظر آنے کے لئے میک اپ آرٹسٹ کا ہونا بہت ضروری ہے ،لہٰذہ اس بات کی سخت ضرورت ہے کہ میڈیا میک اپ آرٹسٹ کی بہترین پیشہ ورانہ تربیت کے ادارے قائم کئے جائیں اور خواتین کو اس حوالے سے تمام ضروری اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تا کہ اس شعبے میں خواتین پر سکون ہو کر اپنی کارکردگی دکھا سکیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *