Written by prs.adminJuly 30, 2012
Women Effeted by Street Crimes کرا ئم کی وارداتوں کی شکا ر خواتین
Social Issues . Women's world | خواتین کی دنیا Article
جرائم کی وارداتوں کا شکار عموما مرد ہی ہوا کرتے ہیں لیکن اب خواتین بھی ان وارداتوں سے محفوظ نہیں،روزانہ بہت سی خواتین اسٹریٹ کرائمز کا شکار بنتی ہیں.نتاشا ایک گھریلو خاتون ہیں،وہ اپنی والدہ کے ساتھ خریداری کرنے مارکیٹ گئیں اور اپنے موبائل اور پرس سے محروم ہو گئیں،واقعے کی تفصیلات بتاتے ہو ئے نتاشا کہتی ہیں،
خواتین سے راہ چلتے ہوئے موبائل،اور پرس چھین لینا تو معمول بن چکا ہے لیکن اب بسوں میں خواتین ان وارداتوں سے محفوظ نہیں رہیں،در شہوار ایک ورکنگ وومن ہیں ،دفتر سے بس میں گھر جاتے ہوئے وہ ایسے ہی ایک واقعے کا شکار ہوئیں،اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے در شہواربتاتی ہیں،
اسٹریٹ کرائمز کا شکار خواتین اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات سے ذہنی طور پر بہت متاثر ہو جاتی ہیں اور ان پر گزرنے والے واقعے کے خوفنا ک لمحات ان کی آئندہ زندگی پر بھی اثر ڈالتے ہیں،نتاشا کہتی ہیں کہ ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد اب گھر سے نکلتے ہوئے نہایت خوفزدہ رہتی ہیں،
کوئی بھی خاتون اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کرواتیں ،جس کی وجہ سے اس طرح کے واقعات کے اعداد و شمار بھی رپورٹ نہیں ہو پاتے ،حاجرہ عثمان مقامی وومن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ہیں،اس حوالے سے ان کا کہنا ہے،
حاجرہ عثمان کہتی ہیں کہ خواتین کے ساتھ اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کا سد باب تب ہی مﺅثر طور پر کیا جاسکتا ہے جب خواتین اپنے ساتھ پیش آنے والے ان واقعات کیایف آئی آر فوری طور پر وومن پولیس اسٹیشن میں آکر درج کروا دیا کریں ۔
خواتین کو مختلف امور کی انجام دہی کے لئے گھر سے نکلنا ہی پڑتا ہے ،اور گھر سے باہر مردوں کی جانب سے مختلف طریقوں سے ہراساں کرنے کے واقعات تو عام ہو چکے ہیں لیکن اب سر راہ اور دن دہاڑے خواتین سے نقدی،زیورات،موبائل اور پرس وغیرہ بہت آرام سے گن پوائنٹ پر چھین لئے جاتے ہیں ،اورخواتین کو لوٹتے وقت ان لٹیروں کے دل سے وہ غیرت نجانے کہاں چلی جاتی ہے جس کا بڑا پرچار کیا جاتا ہے،وہ بھول جاتے ہیں کہ یہ ایک عورت ہے اور عورت کی عزت و حرمت ہر ایک پر لازم ہے،خواتین کی ذمہ داری یہ ہے کہ خدانخواستہ اس طرح کے واقعہ کا شکار ہونے پر وومن پولیس اسٹیشن میں اس کی ایف آئی آر ضرور درج کروائیں تا کہ معاشرے سے اسٹریٹ کرائمز کا خاتمہ کیا جا سکے۔
You may also like
- Solangi Inaugurates Media Training Program at Reactivated Pakistan Broadcasting Academy
- NACTA delegation, DG Information KP discuss media role in peace
- PEMRA to hold bidding for FM Radio licenses on Thursday
- Radio Pakistan achieves significant milestones in ‘digital migration’: Solangi
- Khyber Pakhtunkhwa minister opens podcast studio in UoP Journalism Dept
| M | T | W | T | F | S | S |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | 2 | 3 | 4 | |||
| 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 |
| 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 |
| 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 |
| 26 | 27 | 28 | 29 | 30 | 31 | |

Leave a Reply