اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات میں کھیلوں کے فروغ کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں خصوصی ایتھلیٹک سمر کیمپ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ایک ماہ پر مشتمل ایتھلیٹک سمر کیمپ کی تفصیلات بتاتے ہوئے سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزڈپارٹمنٹ محمد اکبر خانزادہ کہتے ہیں:
محمد اکبر خانزادہ کا کہنا ہے کہ دیگر کھیلوں کے مقابلے میں ایتھلیٹکس میں لڑکیوں کی شرکت کم ہی دیکھنے میں آتی ہے اس لئے اس نوعیت کے خصوصی کمیپس میں لڑکیوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جا رہا ہے :
7جون 2012سے شروع ہونے والے ایتھلیٹک سمر کوچنگکیمپ کا انعقاد ہاکی کلب آف پاکستان میں کیا جائے گا۔اس سلسلے میں طلبہ و طالبات25مئی تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔اس نوعیتکے کیمپس کیلئے صوبائی محکمے کی جانب سے خصوصی گرانٹ بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔نوجوان ایتھلیٹس کو ٹریننگ دینے والے کوچ محمد طالب کا کہنا ہے کہ ہر سال جون کے مہینے میں اس نوعیت کے سمر کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں طالبات بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں:
کوچ محمد طالب کا کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم سے کئی خواتین کھلاڑی ابھر کرسامنے آئی ہیں اور اس وقت قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکر دگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں:
محمد طالب کا کہنا ہے کہ لڑکیوں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اساتذہ اور والدین کا کردار بے حداہمیت کا حامل ہے:
طالبات میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اس نو عیت کے سمر کیمپس کا انعقاد بے حد ضروری ہے اسکے علاوہ اسکولوں اور کالجز کی سطح پر بھی خصوصی کیمپس لگائے جانے چاہئیں تاکہ تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سر گرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔