Rising Buddhist Extremism in Myanmar – برما میں بدھ انتہاپسندی میں اضافہ

برما بھر میں چھ سو انہتر نامی مہم تیزی سے ابھر رہی ہے، اور اسے خونریز مسلم مخالف احتجاج کا ذمہ دار بھی قرار دیا جارہا ہے۔ اسی بارے میں سنتے ہیں، آج کی رپورٹ

کئی رنگوں کے امتزاج سے بنا 969 تحریک کا لوگو برما بھر میں عام دیکھا جاسکتا ہے، بدھ بھکشو وراتھو اس تحریک کے روح رواں ہیں، جو مسلم مخالف نظریات پھیلانے کا کام کررہی ہے۔

مون اسٹیٹ کے بدھ مندر ماولامائن کے سربراہ آشن سادا ما نے اس تحریک کا لوگو ڈیزائن کیا۔

آشن”یہ لوگو ہماری روشن خیالی کا مظہر ہے، اس کے چھ رنگوں کا مطلب کسی مذہب یا شخص کو نقصان پہنچانا نہیں، ہم نے یہ رنگ اس لئے شامل کئے ہیں کیونکہ ہم بدھا کے مذہب کی اہمیت کو واپس لانا چاہتے ہیں”۔

آشن سادا ما نے گزشتہ سال اکتوبر میں 969 اسٹکر مہم کا آغاز اس وقت کیا تھا، جب برما میں مذہبی تناﺅ عروج پر تھا۔

اس کے بعد سے ملک بھر میں مسلمانوں اور بدھ افراد کے تصادم ہوچکے ہیں، جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں، مقامی افراد 969 تحریک کے کی تصویر کو مسلم مخالف جذبات بھڑکانے کا نشان قرار دیتے ہیں، اس ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی گاڑی پر یہ اسٹکر لگا رکھا ہے۔

ٹیکسی ڈرائیور”میں نے یہ اس لئے لگایا ہے کیونکہ مسلمان بہت انتہا پسند ہیں، ان کے مقابلے کیلئے ہمیں بھی انتہا پسند بننا ہوگا”۔

مگر آش سادا ما کا اصرار ہے کہ اس نشان کا مقصد دیگر مذاہب کو کوئی پیغام دینا نہیں۔

ٓآشن”ہر جگہ متعدد افراد تصادم اور تشدد کے ذریعے مسائل پیدا کرتے ہیں، یہ 969 یا بدھ مت کا پیدا کردہ مسئلہ نہیں”۔

تاہم ان کے اصرار کے باوجود ان اسٹکرز کو مختلف جگہوں کو بدھ مت کے علاقوں کی شناخت کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

متعدد ٹیکسیوں، دکانوں اور پبلک بسوں میں اس نشان کو لگایا جاتا ہے۔

ٹیکسی ڈرائیور”کچھ ٹیکسی ڈراﺅر مسلمانوں سے بہت زیادہ کرایہ مانگتے ہیں، ہر شخص کا رویہ مختلف ہے”۔

مگر کچھ ٹیکسی ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ انھوں نے ان اسٹکرز کو ہٹادیا ہے تاکہ ان کے مسلم صارفین مطمئن رہیں۔

ٹیکسی ڈرائیور”کچھ لوگ اسے نہیں لگاتے کیونکہ مسلم افراد بھی ٹیکسی پر سفر کرتے ہیں، اگر وہ 969 کا اسٹکر دیکھیں تو وہ اس ٹیکسی میں سفر کرنا پسند نہیں کرتے، یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگوں نے ان اسٹکرز کو ہٹا دیا ہے، ورنہ ہم اپنا روزگار کیسے حاصل کرسکیں گے”۔

اگرچہ اسے بدھ تحریک سمجھا جاتا ہے، مگر معروف بدھ شخصیات اسکی حامی نہیں جن میں 2007ءمیں حکومت مخالف تحریک چلانے والے معروف ترین بدھ بھکشو یُو گمبرابھی شامل ہیں۔

گمبرا”میں 969 کو پسند نہیں کرتا، اس کا مقصد مکمل طور پر بدھ تعلیمات کے خلاف ہے”۔

مگر ویراتھوکے خیالات کو اثررسوخ ملا ہے اور وہ مختلف مذاہب کے افراد کے درمیان شادی کے خلاف گلی کوچوں میں تحریک چلارہا ہے۔

ویراتھو”برمی خواتین دیگر مذاہب کے مردوں سے شادیاں کررہی ہیں، میں ایسا نہیں چاہتا، میں اس رجحان کو بدلنا چاہتا ہوں”۔

ویراتھو پر نفرت انگیز تقاریر اور نسل پرستانہ خیالات کے باعث مسلمانوں کے خلاف تشدد بھڑکانے کا الزام ہے، بدھ بھکشو آشن سادا ماکا کہنا ہے کہ وہ بدھ مت کے تحفط کیلئے کام کررہے ہیں اور ہماری تحریک پرامن ہے۔

ویراتھو ”  جانتے ہیں کہ 969 کے مقاصد کیا ہیں”۔

اس نشان کے نسل پرست پیغام کے باوجود انہیں اپنی اس اسٹکر مہم پر کوئی شرمندگی نہیں۔

ویراتھو”مجھے کوئی شرمندگی نہیں کیونکہ میرا ماننا ہے کہ ہمارا مقصد درست ہے”۔