Rangeela Death Anniversary رنگیلا کی بر سی

پاکستانی فلمی صنعت کے معروف مزاحیہ اداکار رنگیلا1941 میں پیدا ہوئے،رنگیلا کا اصل نام محمد سعیدخان تھا۔عملی زندگی کا آغاز باڈی بلڈنگ سے کیا۔اس عظیم فنکارنے شروع میں کئی فلموں کے بورڈ تک بھی پینٹ کئے۔اور پھر اسٹیج کی ر اہ اختیار کرلی۔اپنی فلمی کرئیر کا آغاز انہوں نے 1958میںفلم جٹی سے کیا۔جس میں انہوں نے اپنی مزاحیہ اداکاری کے جوہر دکھائے۔1969میں ریلیز ہونے والی فلم دیا اور طوفان میں بہترین مزاحیہ اداکاری کے ساتھ ساتھ بطور رائیٹر، گلو کار،ڈائیریکٹر اور پروڈیوسر کے طورپر عوام کے سامنے آئے اور اپنی قابلیت منوائی۔رنگیلا پروڈکشن کے بینر تلے انہوں نے متعدد فلمیں بنائیں،ان کی مشہور فلموں میںرنگیلا ،دل اور دنیا ،کبڑا عاشق،عورت راج،پردے میں رہنے دو،ایماندار،بے ایمان،انسان اور گدہا اوردو رنگیلے شامل ہیں۔رنگیلا نے فلموں کے عام کامیڈین سے ہیرو شپ تک کا سفر انتھک محنت اور خداداد صلاحیتوں کے بل پر طے کیا،پردہ سکرین پررنگیلا اورمنورظریف کی آمد فلم بینوں میں ارتعاش پیدا کر دیتی تھی۔ انہوں نے اپنے دورکی تمام ہیروئینوں کے مقابل مرکزی کردار ادا کئے۔رنگیلاکو بہترین اداکاری اوردیگر شعبو ں میں شاندار کاکردگی پر 09مرتبہ نگار ایوارڈ ملے۔1991میں رنگیلا نے جگر اور گردے کے عارضے میں مبتلا رہنے کے باعث فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور پھر24مئی2005کو اس دنیا ئے فانی سے کوچ کرگئے۔رنگیلا کا ہر رنگ نرالا اور انداز جداگانہ تھا۔ انہوں نے لوگوں میں بے شمار خوشیاں بانٹیں جس کے بدلے میں وہ انہیں کبھی بھلا نہ پائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *