Prisoner’s Women جیلو ں میں قید خواتین

 

عورت کا دل خدا نے بہت نرم بناےا ہے،چاہے بڑے سے بڑے ظلم پر بھی عورت چپ چاپ اس پر ظلم ظلم کرنے والے کو معاف کر دیتی ہے،لیکن آخر ایسی کیا وجوہات ہوتی ہیں جس کے باعث عورت کو قید و بند کی زندگی گزارنا پڑتی ہے،اور اس کی زندگی کی قیمتی ماہ و سال جیل کی نذر ہو جاتے ہیں۔جیل میں قید ایک خاتون اپنی قید کی وجوہات بتاتے ہوئے کہتی ہیں:

میاں بیوی کا رشتہ بہت محترم ہوتا ہے،دونوں کو اللہ تعالیٰ نے ایک دوسرے کا لباس قرار دیا ہے،ایک بیوی کے لئے اس کا شوہر ہی ہر دکھ سکھ کا محور و مرکز ہوتا ہے،لیکن صائمہ وحید قید ہیں اپنے شوہر کے قتل کے الزام میں ،صائمہ وحید اس قتل کے الزام سے انکاری ہیں،

وومین جیل میں قید خواتین کے ساتھ قید ان کے بچوں کے لئے ایک اسکول بھی قائم کیا گیا ہے جہاں جیل میں 14 سال سے قید ایک خاتون چھوٹے بچوں کو پڑھانے کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہے،جبکہ ایک این جی او کی جانب سے ایک خاتون ٹیچربھی مقرر کی گئی ہیں جولڑکیوں کو تعلیم کی روشنی سے روشناس کر تی ہیں۔جیل میں 14 سال سے قید چھوٹے بچوں کی ٹیچر اپنے حوالے سے بتاتے ہوئے کہتی ہیں،

قید ی خواتین اپنے اوپر قائم مقدمات کی پیشیوں کی لمبی لمبی تاریخوں پر بہت پریشان رہتی ہیں،انہی قیدی خواتین میں سے ایک خاتون قیدی اس حوالے سے بتاتے ہوئے کہتی ہیں؛

ویمن جیل کراچی میں خواتین کے لئے کمپیوٹر سیکشن بھی قائم کیا گےا ہے جس کی انچارج بھی ایک قیدی خاتون ہی ہیں جس کا زینب ہے،زینب قید کی زندگی کی مشکلات بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں؛

شیبا شاہ سپریٹنڈنٹ ویمن جیل کراچی ہیں،ان کے مطابق خواتین قیدیوں کو جیل میں ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں،جبکہ ان کو مختلف ہنر بھی سکھائے جاتے ہیں تا کہ جیل سے باہر جانے کے بعد وہ نئے سرے سے مثبت انداز سے اپنی زندگی کا آغاز کر سکیں؛

ویمن جیل میں قید خواتین کے ساتھ ہزاروں داستانیں بھی ان کے ساتھ پا بہ زنجیر ہیں۔جن میں کچھ اگر مجرم ہیں تو بہت سی بے گناہ خواتین بھی ناکردہ جرم کی سزا بھگت رہی ہیں،اور یہ داستان صرف اس ایک جیل کی نہیں بلکہ ملک بھر میں موجود خواتین جیلوں میں سے ہر ایک کی داستان ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *