کراچی میں قتل و غارت تھم نہ سکی، آج مزید بارہ افراد جاں بحق
حکومت فوری طور پر الیکشن شیڈول اور نگران حکومت کا اعلان کرے، امیر جماعت اسلامی کا مطالبہ
طالبان سے مذاکرات سے مختصر مدت میں امن قائم کرنے کیلئے بہت کچھ ہوسکتا ہے، وزیر اطلاعات خیبرپختونخواہ
ججز تقرر پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات مسترد کردیں
پاکستان اے نے وارم اپ ون ڈے میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
اور
چاند نظر آگیا، یکم ربیع الثانی کل ہوگی
خبروں کی تفصیل:۔
کراچی میں آج بھی فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کی فضا برقرار رہی اور ایک پولیس افسر سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مضافاتی علاقے احسن آباد میں ایک سیاسی جماعت کے دفتر پر فائرنگ سے تین افراد دم توڑ گئے۔تاس سے قبل صفورہ چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔عباس ٹاو ن کے علاقہ سے دو افراد کی بوری بند لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ اور تشدد کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔لانڈھی شیر پاو¿ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی ذوالفقار لقمہ اجل بن گیا، مقتول قائد آباد تھانے میں تعینات تھا۔اس سے قبل بن قاسم کے علاقے میں فائرنگ سے حضرت عمر نامی شخص زندگی ہار بیٹھا۔ایک اور اہم واقعے میں کھارادر بانٹوا گلی میں مسلح افرادنے دکان پرفائرنگ کردی،جس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور دکانیں بند ہوگئیں۔لیاری میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔
امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نوکی حمایت کرنے والے انتخابات کاالتواءچاہتے ہیںِ،حکومت فوری طور پر الیکشن شیڈول اورنگران حکومت کااعلان کرکے عوامی بے چینی ختم کرے۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں الیکشن التواءکی بحث جاری ہے جسکے باعث عوام بے چینی میں مبتلا ہوچکی ہے۔سید منورحسن نے کہا کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان بداعتمادی پائی جاتی ہے ہرجماعت انتخابی اتحادسوچ سمجھ کرکرے گی اگرانہیں الیکشن لڑناپڑاتووہ کراچی سمیت ملک بھرسے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کا کہنا ہے آل پارٹی کانفرنس میں تمام پارٹیوں کو شامل کیا جا رہا ہے اور جو لائحہ عمل طے ہوگا اس سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا۔پشاورمیں پریس کانفرس کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی وجہ سے صوبائی انفراسٹرکچر اور سڑکوں کو پہنچنے والے نقصان کے حوالے سے وفاق کو آگاہ کیا جاچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر طالبان سے مزاکرات ہوگئے تو مختصر مدت میں بھی امن قائم کرنے کیلئے بہت کچھ ہو سکتا ہے۔
ججز تقرر کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی نے سندھ ہائیکورٹ کے دو ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی سفارشات مسترد کردی ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد میں اعتزاز احسن کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے جسٹس ندیم اختر اور جسٹس شفیع صدیقی کو مستقل کرنے کی مخالفت کی ہے،انھوں نے کہا کہ کمیٹی کو اعتراض تھا کہ یہ جج ٹیکس نادہندہ ہیں،ان کا کہنا تھا کہ جب ٹیکس نادہندہ سیاستدانوں کی نااہلی کی بات کی جاتی ہے تو یہ معیار ججوں کے لیے بھی ہونا چاہیے ،اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ججز تقرر کی پارلیمانی کمیٹی کے اختیارات میں اضافہ ہونا چاہیے۔
پاکستان اے نے وارم اپ ون ڈے میچ میں افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی۔پاکستان اے کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ افغان بلے باز پاکستانی بولنگ کا جم کر سامنا نہ کرسکے اور پوری ٹیم 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔شاہد آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں پاکستان اے نے مطلوبہ ہدف 17 ویں اوور میں ہی دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ عمر اکمل ناقابل شکست 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ربیع الثانی کاچاندنظرآگیا،کل منگل یکم ربیع الثانی1434ھ ہو گی۔ربیع الثانی کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلے کے لئے مر کزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جبکہ ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی حکومتوں میں منعقد ہو ئے۔اجلاس کے بعد مرکزی کمیٹی نے اعلان کیاہے کہ ربیع الثانی کاچاندنظرآگیا لہٰذا کل12فروری 2013بروز منگل یکم ربیع الثانی1434ھ ہو گی۔