PPI NEWS Bulletin 21000 پی پی آئی نیوز بلیٹن

ہیڈلائنز:۔

نیٹو سپلائی کی بحالی،ایساف کمانڈر جنرل جان ایلن کی کل پاکستان آ مد کاامکان
ق لیگ کے وزرا کی تقریب حلف برداری آج رات ہو گی
ملک بچانے کے لئے نیا عمرانی معاہدہ کیا جائے،محمود خان اچکزئی
پنجاب میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال آٹھویں روز بھی جاری،مریضوں کو مشکلا ت کا سامنا
پاکستان کا شام کی جانب سے ترکی کے طیارے کو مار گرانے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار
اور
ون ڈے کر کٹ کی تا زہ رینکنگ جا ری ، پاکستانی کھلاڑیوں کی تنزلی

خبروں کی تفصیل:۔

ایساف کمانڈر جنرل جان ایلن کی کل پاکستان آ مد کاامکان ہے۔ذرائع کے مطابق جنرل جان ایلن کل پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آ ئیں گے،جنرل جان ایلن آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کریں گے ،جس میں پاک افغان سرحد پر دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے پر بات کی جائیگی ،جبکہ افغانستان سے شدت پسندوں کے پاکستان میں داخلے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں نیٹو سپلائی کی بحالی کے معاملے پر بھی بات ہوگی ۔

وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ق کے 20 سے زائد ارکان کی شمولیت کا امکان ہے. ق لیگ سے تعلق رکھنے والے وزراءآج رات حلف اٹھا سکتے ہیں، حلف برداری کہ یہ تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہو گی۔اطلا عات کے مطابق مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کے درمیان نائب وزیراعظم کے تنازع کے باعث تقریب کل تک ملتوی کی گئی تھی ،تاہم ان کے درمیان تنازع حل ہونے سے وزراءکی حلف برداری آج ہو گی۔دوسری جانب فیصل صالح حیات اور رضا حیات ہراج کے بعد ریاض پیرزادہ نے بھی وفاقی کابینہ میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت خطرناک حالات سے دوچارہے،ہم اسلام اورپاکستان کے حق میں بات کرتے ہیں۔کوئٹہ میں جلسہ عا سے خطاب کرتے ہوئے محمو خا ن اچکزئی نے کہا کہ ملک سے متعلق ہماری باتوں کوسنجیدگی سے لیاجاناچاہیے،ہم وطن کو توڑنا نہیں چاہتے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اس وقت داخلی اور خارجی طور پر تنہا ہوگیا،ملک بچانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ نیا عمرانی معاہدہ کیا جائے،پاکستان کی سیاست میں افواج اورایجنسیوں کا کردار ختم کیا جائے۔محمو د خا ن اچکزئی نے مزید کہا کہ ہر قوم کو اس کے وسائل پر حق دیا جائے۔

پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹروں کا آٹھویں روز بھی بائیکاٹ جاری ہے۔ ڈاکٹرز کی مسلسل عدم موجودگی کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریض لاوارث پڑے ہیں۔ لاہور سمیت صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آٹھویں روز بھی جا ری ہے۔ تمام ہسپتالوں کے آو¿ٹ ڈورز بند پڑے ہیں۔ ایک ہفتے سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک حکومت پنجاب کی طرف سے ہڑتالی ڈاکٹرز سے مذاکرات کئے گئے ہیں اور نہ ہی مریضوں کے علاج معالجے کیلئے کوئی متبادل انتظامات کئے گئے ہیں۔دوسری طرف ہڑتالیوں کا موقف ہے کہ کام نہ کرنے سے مریضوں کی مشکلات کا انہیں احساس ہے لیکن حکومت کی طرف سے ان کے سروس سٹرکچر کا اعلان اور دیگر مطالبات پورے نہ کرنیکی وجہ سے ان کے پاس اور کوئی آپشن نہیں ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ،ملتان،فیصل آباد،ساہیوال،گجرات،حافظ آباد اور منڈی بہاو¿الدین سمیت دیگر شہروں میں مریض اور ان کے لواحقین کو ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان نے بائیس جون کو شام کی جانب سے ترکی کے طیارے کو مار گرانے کے واقعہ پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سانحے پر پاکستان کی ہمدردیاں ترکی کے ساتھ ہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں شام پر زور دیا گیا ہے کہ اس واقعہ کی مشترکہ تحقیقات کیلئے ترکی کے ساتھ تعاون کیا جائے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اس اہم خطہ میں عالمی قانون اور ضابطوں کے احترام کے ساتھ امن اور استحکام کا خواہش مند ہے

آئی سی سی نے ایک روزہ میچوں کی تازہ درجہ بندی جاری کردی ہے۔بیٹنگ رینکنگ میں سات جبکہ بولنگ رینکنگ میں پاکستان کے دو باو¿لروں کی جگہیں بدلی ہیں۔بیٹنگ رینکنگ میں اظہر علی اڑتالیس درجے ترقی کر کے اکیاسی ویں، اسد شفیق تیرہ درجے ترقی کرکے آڑسٹھ ویں جبکہ مصباح الحق تیسویں درجے سے دو قدم اوپر جا کر اٹھائیسویں نمبر پرفائزہیں۔گزشتہ ہفتے سری لنکا کے خلاف سیریز میں خراب پرفارمنس دکھانے کے بعد محمد حفیظ نو درجے تنزلی کے بعد سینتالیسویں، یونس خا ن دو درجے تنزلی کے بعد ترپن ویں ، شاہد آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد بیالیسویں جبکہ عمر اکمل ایک درجہ نیچے تینتا لیسویںمقام پر پہنچ گئے ہیں۔باو¿لنگ رینکنگ میں پاکستان کے سہیل تنویر پچیس درجے ترقی کر کے پچاسویں جبکہ عمر گل چار درجے تنزلی کے بعد بتیسویں مقام پر چلے گئے ہیں۔ محمد حفیط بدستور دوسرے اور سعید اجمل تیسرے مقام پر موجود ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *