وزیرخارجہ حنار بانی کھر نے کہا ہے کہ نیٹو کو فضائی راستے سے سپلائی کبھی بند نہیں ہوئی، تاہم زمینی سپلائی بھی پاکستان کی ریڈ لائنز کراس کیے جانے کے بعد بند کی گئی۔اسلام آ با د مےں میڈیا سے بات کر تے ہو ئے وزےر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی پارلےمنٹ کے فیصلے تک بحال نہیں کی جائیگی ،اس ضمن میں امریکا کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام جاری رہے گا،دوست ممالک پاکستان کے تو انا ئی بحران کو سمجھے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے خارجہ پالیسی کے جائزے کا اختیار پالیمانی کمیٹی کو دیدیا ہے، حکومت ہر کام شفاف انداز میں کرنا چاہتی ہے۔ حنا ربانی کھر کا کہناتھا کہ
حامد کرزئی کا دورہ اسلام آباد افغانستان کے لیے مفید تھا ،طالبان سے مذاکرات کے لئے پاکستان افغان حکومت کی معا ونت کر سکتا ہے ، کیونکہ خطے میں امن کا قیام پاکستان کے لیے بھی بہترہے ۔ انہوں نے کہاکہ خطے میں امن کے لیے پاکستان اور بھات نے ہر رستہ اختیار کرکے دیکھ لیا اب مذاکرات کا رستہ اختیار کرکے دیکھیں گے ۔ وزیرخارجہ کا کہان تھ تھا کہ ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں، پاکستان سمیت خطہ جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔
پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی نے صدر آ صف علی زرداری کو قبل از وقت انتخابا ت سے متعلق فےصلے کامےنڈ ےٹ دےدےا گےا۔ ذرائع کے مطابق صدرزرداری آ ج رات قبل از وقت انتخابا ت پر اتحا دےوں کواعتما د مےں لےں گے ۔ صدر زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس اےوان صدر مےں منعقد ہوا۔جس مےں وزےر اعظم ےو سف رضا گےلانی بھی شرےک تھے ۔اجلا س مےں سینیٹ انتخابات میں اسلم گل کی شکست کا معاملہ اور سینیٹ انتخابات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گےا۔ صدر زرداری نے اسلم گل کی شکست پر بر ہمی کا اظہا ر کر تے ہوئے انکوائری کا حکم دےا اور کہا کہ اسلم گل کی شکست کے ذمہ داروں کے خلا ف کا روائی ہو گی ۔ذرائع کے مطابق کور کمیٹی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کا اختیار بھی صدر زرداری کو دیدیا۔ اجلاس میں صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بھی بات کی گئی ۔ صدارتی ترجمان کے مطابق کمیٹی نے تجویز پیش کی ہے کہ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے ۔ لوڈشیڈنگ سنجیدہ مسئلہ ہے، اس پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اجلاس میں رحمان ملک نے بلوچستان میں امن وامان اور کوہستان واقعے جبکہ نوید قمر نے توانائی سے متعلق بحران پر کو ر کمیٹی کو بریفنگ دی۔
مسلم لےگ ن اور ہم خےال گر وپ مےںانتخابی اتحا د پر مذ اکرات کا مےاب ہوگئے ۔ لاہور میں مسلم لیگ ن اور ہم خیال گروپ کے درمیان انتخابی اتحاد پر مذاکرات ہو ئے، جس میں ن لےگ کی جانب سے شہباز شریف، اقبال ظفر جھگڑا، سرتاج عزیز اور اسحاق ڈار شریک ہوئے۔جبکہ ہم خےال گر وپ کی جانب سے سلیم سیف اللہ، ہمایوں اختر اور کشمالہ طارق شرےک تھی ۔
اجلا س کے بعد مےڈ ےا سے با ت کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ ن لیگ اور ہم خیال کے درمیان انتخابی اتحاد پر مفاہمت ہوگئی ہے،تاہم معاہدے کوحتمی شکل نواز شریف دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کی اپنی اپنی شناخت برقرار رہے گی۔
پنجاب اسمبلی میں پیٹرولیم مصنو عات کی قےمتوں مےں اضافے کےخلاف قراردادمتفقہ طو ر پر منظورکر لی گئی ۔قرارداد مسلم لےگ ن کے رکن رانا اعجا ز کی جانب سے پےش کی گئی ۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم نرخوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔قرار داد کے متن میں مز ےد کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں اس لیے پےٹرولےم مصنوعات کی قیمتیں کم کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
پےپلز پا ر ٹی کی رہنما وحیدہ شاہ کی جانب سے پولنگ عملے پر تشدد کے خلاف سندھ بھر کے کالجز میں کل تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اساتذہ تنظیموں کے مطابق وحیدہ شاہ کی جانب سے انتخابی عمل کے دوران اساتذہ پر تشد د کے خلاف کل سندھ بھر کے کالجز میں تدریسی عمل کا احتجاجا بائیکاٹ کیا جائے گا۔قبل ازےںسندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 53 کے ریٹرننگ افسرعلی اصغر سیال نے وحیدہ شاہ کا بیان قلمبند کرکے اپنی کارروائی مکمل کرلی۔ریٹرننگ افسر اپنی کاروائی کا ریکارڈ صوبائی الیکشن کمیشن کے حوالے کریں گے جو بارہ مارچ کو مکمل رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔
ایشیا کپ کیلئے تربیتی کیمپ تو نہیں لگا، لیکن قومی کرکٹرز نے اپنی اپنی پریکٹس شروع کر دی ہے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی مےںلاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کی ، ان کھلاڑیوں میں کپتان مصباح الحق ، محمد حفیظ ، عمر اکمل،
حماد اعظم ، اعزاز چیمہ اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ نئے کوچ ڈیو واٹمور اور جولین فونٹین نے بھی کھلاڑیوں کو ٹپس دی، جبکہ بولرز کی نگرانی سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کرتے رہے۔ ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم سات مارچ کو کراچی سے بنگلا دیش روانہ ہو گی۔
