PPI NEWS Bulletin 2000 پی پی آئی نیوز بلیٹن

ہیڈ لائنز:۔

شکاگو کانفرنس کا آغاز ، نیٹو ممالک کا امریکا کےساتھ تعلقات پر اظہار خیال
راولپنڈی میں ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک ہوگیا
آئندہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو خونی انقلاب آئےگا ، شیخ رشید
کراچی میں پانی کے ٹینک کی صفائی کے دوران تین افراد جاں بحق
اور
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گر م رہنے کا امکان

 

خبرو ں کی تفصیل :۔

شکاگو میں 25ویں نیٹو سربراہ کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے ۔ شکاگو میں ہونے والی دوروزہ کانفرنس میں صدر آصف علی زرداری پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ اس اہم کانفرنس میں افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاءاور مستحکم افغانستان پر بات ہوگی۔ جبکہ صدر آصف زرداری کانفرنس میں کلیدی خطاب کریں گے۔ دوسری جانب صدر زرداری کی آج افغان صدر حامد کرزئی اور امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن سے ملاقات طے ہوگئی ہے۔

راولپنڈی میں ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک ہوگیا ، جائے وقوعہ پر کسی گولی یا خول کے نشانا ت نہیں ملے ۔ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے پولیس مقابلے میں چار اشتہاری ملزمان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا جس میں ایک انسپکٹر بھی جاں بحق ہوا۔ واقعے میں جرائم پیشہ گروہ اصل سرغنہ ملک پرویز اپنے ساتھی کے ہمراہ فرار ہوچکا ہے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے گھر کو آگ لگائی اور پھر ملزمان کو جنگل میں لے جاکر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزمان کے ورثاءنے پولیس سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر آئندہ الیکشن میں دھاندلی کی گئی تو خونی انقلاب آئے گا اور جن پر قومی سلامتی کے تحفظ کی ذمہ داریاں ہیں انہیں ایکشن لینا ہوگا۔لاہور کینٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ اہل لاہور سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملک میں لاقانونیت ، حکمرانوں کی کرپشن ،ناانصافی اور ظلم و زیادتی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں وزیر اعظم گیلانی نے سزایافتہ ہونے کے باوجوداہل خانہ کے ساتھ ملک کو لوٹنے کا ایک لانگ ٹرم منصوبہ بنا رکھا ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ یہ کہاں کی جمہوریت ہے کہ ایک مجرم کس طرح ملک کاوزیر اعظم ہوسکتا ہے.

کراچی میں پانی کے ٹینک کی صفائی کرتے ہوئے زہریلی گیس کے باعث تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک گھر میں تین افراد زیر زمین پانی کے ٹینک کی صفائی کرنے اترے ۔ ٹینک سے زہریلی گیس خارج ہونے کے باعث تینوں افرا د جاں بحق ہوگئے۔ امدادی ادارے نے لاشوں کوہسپتال منتقل کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گر م رہے گا۔تاہم آ ج رات سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، مالاکنڈ ،ہزارہ،پشاور،کوہاٹ،سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چندایک مقامات پر تیزہواﺅں او رگرج چمک کے ساتھ ہلکی با رش کا امکان ہے ۔آج ملک کے چند شہروں میںزیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اسطرح رہنے کا امکا ن ہے ۔ اسلام آباد34اور 19 ،لاہور42اور27، کراچی34اور28، پشاور37اور22،کوئٹہ31 اور15، مظفرآباد27اور18، ساہیوال39اور27،سرگودھا 40اور27بہاولنگر42اور25، فیصل آباد41اور26جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ41اورکم سے کم24ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکا ن ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *